عالمی مرکز مهدویت – icm313.com

آج کے جوان کے دل میں امام وقت (ع) کے لیے تڑپ اور بےتابی نا ھونے کا سبب کیا ھے؟

سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات

آج کے جوان کے دل میں امام وقت (ع) کے لیے تڑپ اور بےتابی نا ھونے کا سبب کیا ھے؟

سوالات و جوابات
استادِ محترم آقا علی اصغر سیفی صاحب​
آپکے سوال و جواب؟

سوال:- آج کے جوان کے دل میں امام وقت (ع) کے لیے تڑپ اور بےتابی نا ھونے کا سبب کیا ھے؟ حالانکہ امام ع کے بارے میں مجالس، آئمہ معصومین علیہم السلام کے فرامین اور کلپس منقبت سب کچھ سننے پڑھنے کے باوجود بھی امام ع کی طرف رغبت نہیں ۔ ماتم ، مجلس ،نماز ،قران پڑھنے والے دل میں بھی امام ع کی ایسی شدت ،محبت نہیں پیدا ھو پاتی جو کہ ھونی چاھیئے ۔۔۔۔ایسا کیا کیا جائے کہ کم از کم ھم اپنے گھر کے لوگ ھی امام ع کے لیے ایسے جذبات رکھ سکیں ؟

جواب:- یہ بات مجموعی طور پر درست نہیں
سلام فرماندہ ترانہ کی بے پناہ مقبولیت نے ثابت کیا دنیائے تشیع میں بچے ، نوجوان و جوان امام کی طرف متوجہ ہیں عشق بھی رکھتے ہیں
بات صرف یہ ہے کہ اس نوجوان کو مولا عج کی کتنی معرفت دی گئی ہے اس میں والدین یا اسکے آس پاس کلچر نے کیا کردار ادا کیا
بچے و جوان کے دل نرم زمین کی طرح ہے کہ جس میں جو بیج بھی ڈالیں گے وہ اسے نشوونما دینے کے لیے تیار ہے
ھاں بسا اوقات ہم بعض بچوں یا جوانوں میں بطور کلی بے حسی دیکھتے ہیں تو اسکی وجہ ضروری معرفت نہ ہونا یا گناہ آلود زندگی ہے جو اس توفیق سے دور کیے ہوئے ہے۔
لہذا بچوں کو دینی تعلیم سے بھی آشنا کریں اور عبادات و اخلاق منتظرین کی طرف راغب کریں
اس حوالے سے کورسز میں شرکت کی جائے اور نیک رجحانات پر مشتمل ویڈیوز دکھلائی جائیں
ان بچوں جوانوں کے لیے دعا کی جائے ۔

دیدگاه خود را اینجا قرار دهید