عالمی مرکز مهدویت – icm313.com

عید فطر

عید الفطر مبارک ہو۔ دنیا کے تمام

عید کی خوشیوں کو خودساختہ توھمات سے سیاہ نہ کریں !

عید کے پرمسرت ایام کی خوشیاں اور سعادتیں در واقع مومنین کرام ، شیعان حیدر کرار اور منتظرین امام زمانہ عج کا حق ہیں کہ جنہوں مکتب حقہ پر عمل کرتے ہوئے اللہ واحد کی عبودیت اور ولی زمان کی اطاعت کا حق ادا کیا۔
لیکن جیسے ایام عید آتے ہیں تو کچھ پیشہ ور خطیب و جاھل ذاکر بعض ضعیف روایات اور خودساختہ توھمات کا سہارا لیکر ان پرمسرت ایام کو غمگین و سیاہ کرنے کی ناکام کوششیں کرتے ہوئے شیاطپن اور دشمنان اھلبیت ع کو خوشحال کرتے ہیں۔
⚫ یہاں کچھ سوال ہیں؟

❓کیا رسول اللہ صل اللہ علیہ والہ وسلم نے عیدین کے موقع پر امت کو اپنے اھلبیت کے غم میں عیدین کے موقع پر خوشی منانے کے بجائے ماتم کرنے اور دیدہ زیب لباس پہننے کی بجائے سیاہ لباس زیب تن کرنے کی تصریح و ہدایت فرمائی تھی ؟

❓کیا حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا نے اپنی آخری وصیت میں اپنی اولاد اور اپنے چاہنے والوں کو عید پر خوشی کی بجائے ماتم کی وصیت کی تھی ؟

❓کیا امام علی علیہ السلام نے اپنے آخری شہرہ آفاق وصیت نامہ میں اپنی اولاد (معصوم و غیر معصوم ) اور محبان کو عید پر ماتم کرنے اور سیاہ لباس پہننے کی تاکید کی ہے ؟

❓کیا امام حسن علیہ السلام نے اپنی آخری وصیت میں اپنے بھائی اور اپنے بعد ، وقت کے امام حسین علیہ السلام کو عید ترک کرنے کی وصیت کی تھی ؟

❓اگر امتِ محمدی پر عیدین پر خوشی کی بجائے غم منانا ، ماتم کرنا اور خوشنما لباس کی بجائے سیاہ لباس پہننا شریعتِ محمدی میں جائز و روا ہوتا تو پھر حسنین علیہم السلام نے عید کے دن اپنی مادرِ گرامی سے نئے لباس کی فرمائش کیوں کی ؟

❓ کیا حسنین علیہم السلام اپنی پردرد شھادتوں سے واقف نہیں تھے ؟

❓پھر امام حسن علیہ السلام کا لباس سبز اور امام حسین علیہ السلام کا پیراہن سرخ رنگ سے حکمِ ربی سے مزین کیوں کیا گیا ؟

اگر ان کے رنگین لباس ان کی شھادتوں کی طرف اشارہ ہی تو تھا ، اس کے باوجود بہشت سے نئے لباس آیے اور حسنین علیہم السلام نے اھلِ مدینہ کے ساتھ عید کو خوشی کے تہوار کے طور پر ہی منایا –

❓کیا بنو ہاشم ، اولادِ ابو طالب سمیت سلمان محمدی ، ابا ذر غفاری ، عمار یاسر ، میثم تمار ، بی بی فضہ ، مقداد ابنِ اسود ، کمیل نخعی اور پہلول دانا کے درمیاں بھی عیدین کے موقع پر خوشی و ماتم کا اختلاف پایا جاتا تھا؟

❓کیا امام زمان عج نے اپنی کسی توقیع مبارک میں عید کو روز غم منانے کا حکم دیا؟

نتیجہ کلام :

قرآن و حدیث نیز روایات محمد و آل محمد پر عمل کرتے ہوئے ایام عید کو عید کے طور پر منائیں یہ ایام آپ کے لیے ہیں۔

eid mubarak
happy eid

عید الفطر کی خوشیاں اور سعادتیں مبارک ہوں 🌹
اللہ کرے بعد والی عید الفطر امام زمان عج کے عصر ظہور میں گذرے آمین🌸
عالمی مرکز مہدویت قم ❣️