عالمی مرکز مهدویت – icm313.com

مکتب اہلبیت علیہم السلام میں بچوں کی تربیت پر نکات پانچویں قسط

saifi-904x700
مہدی مضامین و مقالات

مکتب اہلبیت علیہم السلام میں بچوں کی تربیت پر نکات پانچویں قسط

مہدوی بچے

مکتب اہلبیت علیہم السلام میں بچوں کی تربیت پر نکات پانچویں قسط

حجت الاسلام والمسلمین استاد علی اصغر سیفی
حضرت علی فرماتے ہیں : العلم اشرف الاحساب ”
علم بہترین حسب ہے“۔

لذا بچے کا باپ پر یہ حق ہے کہ اس عظیم شرف کوحاصل کرنے میں اس کی مدد کرے اور ناخنوں کے اگنے کے وقت سے ہی اسے اس روحانی خزانے کا مالک بنانے کے لئے کوشش کرے، جو ہر بھلائی کاسرچشمہ ہے۔
شہیدثانی اپنی کتاب ”منیة المرید“ میں لکھتے ہں :
”علم کی عظمت کے لئے یہی کافی ہے کہ اللہ تعالی نے آسمانوں اور زمینوں کوخلق کرنے کاسبب علم کوٹھرایاہے چنانچہ اپنی محکم کتاب میں ارباب عقل وخرد کونصیحت کرتے ہوئے فرماتاہے :

اللہ الذی خلق سبع سموات ومن الارض مثلھن یتنزل الامربینھن لتعلموا ان اللہ علی کل شیٴ قدیر وان اللہ قداحاط بکل شیٴ علما [طلاق آیت 65]۔

”اللہ وہ ہے جس نے سات آسمانوں کو پیدا کیا اوران کے مثل زمینوں کو،ان میں خدا کا امرنازل ہوتا رہتا ہے تاکہ تمہیں علم ہوجائے کہ اللہ ہرشی پر قادر ہے اور اس نے ہرشیٴ کااحاطہ کررکھاہے“۔

یہ آیت علم کے شرف اور سربلندی کے لئے کافی ہے بالخصوص علم توحید جوہر علم کی اساس اور ہرمعرفت کاسرچشمہ ہے۔
اور جتنی عظمت علم کی ہے اتنی ہی تعلیم کی ہے اسی لئے دانا لوگ اس حق کو ادا کرنے کے لئے ہمیشہ اپنے بچوں کو تحصیل علم کے لئے برانگیختہ کرتے رہتے ہیں۔
امام صادق ع فرماتے ہیں :کان فیما وعظ لقمان ابنہ، انہ قال لہ: : یابنی اجعل فی ایامک ولیالیک نصیبا لک فی طلب العلم، فانک لن تجد تضییعا مثل ترکہ

لقمان حکیم نے اپنے بیٹے کویہ نصحیت بھی کی تھی کہ :
پیارے بیٹے اپنی رات اور دن میں ایک حصہ علم کے لئے مخصوص کرو کیونکہ علم حاصل نہ کرنا سب سے بڑا نقصان ہے [بحار الانوار جلد 16صفحہ 169]۔

آئمہ نے بھی اس حق کی پوری پوری حفاظت وحراست کی ہے اور اسلام نے تحصیل علم کو ہرمسلمان مرد اور عورت کا فریضہ قرار دیاہے اور والدین کا فریضہ صرف خود علم حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ اولاد کواس کا حکم دینا بھی ضروری ہے اسی لئے حضرت علی ع والدین پر زوردیتے ہوئے فرماتے ہیں :
مروا اولادکم بطلب العلم [کنز العمال صفحہ 584]۔

”اپنے بچوں کوطلب علم کاحکم دو“۔
جاری ہے

دیدگاه خود را اینجا قرار دهید