عالمی مرکز مهدویت – icm313.com

منتظرین کی توبہ کے لیے قیمتی فرصت ” ماہ رمضان” – پانچواں درس

منتظرین کی توبہ کے لیے قیمتی فرصت
مہدی مضامین و مقالات

منتظرین کی توبہ کے لیے قیمتی فرصت ” ماہ رمضان” – پانچواں درس

⚫ ہر حال میں ذکر خدا اور امیرالمومنین ع کی تسبیح

⚫ امام سجاد ع قید و بند میں جکڑے ،دربارشام کا منظر اور یزید کے مقابل اس سے گفتگو کررہے ہیں اور ساتھ ہاتھ میں تسبیح لیے اسکے دانے بھی پھیر رہے ہیں۔
یزید ناراضگی سے بولا : میں آپ سے بات کررہا ہوں اور آپ تسبیح پھیر رہے ہیں؟!
حضرت ع فرماتے ہیں:
میرے بابا نے امیرالمومنین ع سے نقل کیا ہے کہ جب آپ صبح کی نماز ادا کرتے تھے تو کسی سے بات کرنے سے پہلے تسبیح سامنے رکھتے اور اللہ کی بارگاہ میں عرض کرتے تھے :
أَللهُم إِنی أَصْبَحْتُ وَ أَمْسَیتُ أُسَبّحُک وَ أُمَجّدُک و اُحَمِّدُکَ وَ اُهَلِّلُکَ وَ اُکَبِّرُکَ بِعَدَدِ ما أُدِیرُ بِهِ سُبْحَتِی
پروردگارا میں نے صبح کی، اس حال میں تیری تسبیح کر رہا ہوں ہو تیری تمجید کر رہا ہوں ہو تیرا شکر گزار ہوں ہو اور لا الہ الا اللہ کی تہلیل و کبریائی بیان کررہا ہوں اپنی تسبیح کے دانوں کی تعداد میں کہ انہیں پھیر رہا ہوں
پھر امیرالمومنین ع تسبیح لیتے تھے اور بغیر ذکر کیے اسے پھیرتے تھے اور فرماتے تھے یہ انسان کو خطرات سے محفوظ رکھنے والا حرز ہے۔
یہ انسان کو بچاتا ہے یہاں تک کہ وہ رات کو بستر پر لیٹ جائے پھر رات کو بھی امیرالمومنین ع ان کلمات کا تکرار کرتے اور تسبیح کو سرھانے کے نیچے رکھتے اور فرماتے کہ اس کام کو انجام دیں اس طرح خالی تسبیح پھیرنا بھی ذکر کا ثواب رکھتی ہے۔
اے یزید میں یہ کام اپنے داد کی اقتداء میں کرتا ہوں
یزید بولا: کبھی ایسا نہیں ہوا کہ آپ لوگوں میں سے کوئی بولے اور میں قانع کنندہ جواب نہ سنوں۔

⚫ ایسے سخت عالم میں ، یزید پلید کا دربار کہ جو مولاع کی شہادت کا بہانہ ڈھونڈ رہا ہے لیکن امام سجاد ع اس مصائب کے سخت ترین لحظات میں اپنے رب کے ذکر میں مسلسل مشغول ہیں۔

⚫ اپنی روحانی پاکیزگی و رب سے باطنی رابطہ کو کبھی بھی فراموش نہیں کرنا چاہئیے

 مولا عج پاک منتظرین کے منتظر ہیں
 استاد مہدویت آغا علی اصغر سیفی 
 عالمی مرکز مہدویت قم ​

دیدگاه خود را اینجا قرار دهید

آخری پوسٹیں

سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
سلام علیکم ! سوال یہ ہے کہ ایسے بالغ جو اپنی اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔۔۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
میرا سوال ھے کہ امام کا قول جو ہے سفیانی کے خروج اور آسمانی آواز کےلیے۔۔۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
میرا سوال ہے کہ مفاتیح الجنان میں ایک تسبیح لکھی ہوئی ہے کہ جسے انجام دینے۔۔۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
جب مولا عج ظہور فرمائیں گے تو سب سے پہلے یعنی امام حسین ع کے انتقام ۔۔۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
جمعہ کے دن پڑھی جانے والی دعائے ندبہ کس امام نے تعلیم فرمائی۔۔۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
میرا سوال ھے کہ جب انسان خود سے یہ سوال کرتا ہے کہ۔۔۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
میرا سوال یہ ہے کہ ہم چند لوگ گروپ کی صورت میں مل کر چاہتے ہیں کہ امام۔۔۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
میرا سوال ھے کہ کیا رزق سے مراد صرف وہ ہے جو کھانے، روزی وغیرہ میں ہے؟۔۔۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
سلام علیکم ! استاد محترم آ پ نے فرمایا کہ امام مہدی عج غیر مرئی اس صورت میں ہوں گے کہ وہ نہ۔۔۔