عالمی مرکز مهدویت – icm313.com

کیا امام مھدی علیہ السلام کی شہادت کے بعد امام حسین علیہ السلام دنیا کی حکومت سنبھالیں گے

b profile
مہدوی سوالات و جوابات

کیا امام مھدی علیہ السلام کی شہادت کے بعد امام حسین علیہ السلام دنیا کی حکومت سنبھالیں گے

آپکے سوال و جوب 

استادِ محترم علی اصغر سیفی صاحب

سلام میرا سوال ھے جب امام ع ظہور فرمائیں گے تو وہ اس دنیا پر کتنے سال حکومت کریں گے ۔ کیا امام مھدی علیہ السلام کی شہادت کے بعد امام حسین علیہ السلام دنیا کی حکومت سنبھالیں گے ۔

جواب : امام ع جب ظہور فرمائیں گے تو شیعہ سنی دونوں طرف جو معتبر روایت ھے وہ یہ کہ مولا ع نے سات سال حکومت کرنی ھے ۔ اس کی مزید تشریح ایک اور روایت بھی کرتی ھے وہ بھی سند کے اعتبار سے ٹھیک ھے ۔اس میں امام صادق علیہ السلام یہ فرماتے ھیں کہ امام زماں ع کے سات سال میں سے ھر سال اب کے دس سال کے برابر ھے تو اس کا مطلب یہ ھے کہ مولا ع نے اب کی جو روٹین ھے اس کے مطابق ستر سال حکومت کرنی ھے ۔ ایک تو یہ بات واضح ھوئی دوسری بات یہ کہ آیا امام ع کی شھادت کے بعد امام حسین علیہ السلام دنیا کی حکومت سنبھالیں گے اس حوالے سے دو طرح کی روایات ھیں ۔اصول کافی میں امام مھدی علیہ السلام کی اولاد کا ذکر ھے اور مولا ع کا جو بیٹا ھوگا جس کا نام احمد ھے ان کا ذکر ھے کہ وہ پہلا وصی بنے گا مولا ع کی حکومت کا ۔ یعنی امام ع کے بعد بارہ ان کے وصی آئیں گے پہلا وصی احمد ھے ۔ لیکن دیگر کتابوں میں جو روایات ھیں اس میں یہ بھی آتا ھے کہ امام حسین علیہ السلام امام مھدی ع کے دور حکومت اور زندگی میں رجعت کریں گے اور وہ آخری لحظہ تک ساتھ رہیں گے اور امام ع جب دنیا سے چلے جائیں گے تو اس حکومت کو امام حسین علیہ السلام سنبھالیں گے جو بہت طولانی عرصہ حکومت کریں گے ۔اسی طرح یہ بھی احتمال ھے اپنی جگہ پر کہ وہ آئمہ ع جو حکومت تک نہیں پہنچے وہ رجعت کریں گے اور حکومت کریں گے لیکن یہ ھیں بعد کے مسائل اس وقت ھم سب کا مسئلہ یہ ھے کہ امام زمان علیہ السلام کی حکومت کی راہ ھموار کریں باقی کے مسائل جیسے ھی ظہور ھوگا تو وہ بھی ھمارے لیے واضح ھوجائیں گے ۔

دیدگاه خود را اینجا قرار دهید

آخری پوسٹیں

سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
سلام علیکم ! سوال یہ ہے کہ ایسے بالغ جو اپنی اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔۔۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
میرا سوال ھے کہ امام کا قول جو ہے سفیانی کے خروج اور آسمانی آواز کےلیے۔۔۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
میرا سوال ہے کہ مفاتیح الجنان میں ایک تسبیح لکھی ہوئی ہے کہ جسے انجام دینے۔۔۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
جب مولا عج ظہور فرمائیں گے تو سب سے پہلے یعنی امام حسین ع کے انتقام ۔۔۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
جمعہ کے دن پڑھی جانے والی دعائے ندبہ کس امام نے تعلیم فرمائی۔۔۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
میرا سوال ھے کہ جب انسان خود سے یہ سوال کرتا ہے کہ۔۔۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
میرا سوال یہ ہے کہ ہم چند لوگ گروپ کی صورت میں مل کر چاہتے ہیں کہ امام۔۔۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
میرا سوال ھے کہ کیا رزق سے مراد صرف وہ ہے جو کھانے، روزی وغیرہ میں ہے؟۔۔۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
سلام علیکم ! استاد محترم آ پ نے فرمایا کہ امام مہدی عج غیر مرئی اس صورت میں ہوں گے کہ وہ نہ۔۔۔