آخری پوسٹیں
درس امامت 4_ فلسفہ وجوب عصمت اہل سنت کے نظریہ کی رد
جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ_گوھر شاہی سے آشنائی- درس10
جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ_درس 8_ موضوع درس: قادیانیت سے آشنائی
دروس لقاءاللہ_ اللہ کے خالص بندوں کے مقامات
کتابچہ 14_موضوع : جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ
کتابچہ 14 _ موضوع : جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ

مہدی آخر الزمان (عج) عيسائی کتب ميں2

مہدی آخر الزمان (عج) عيسائی کتب ميں2

“… کمربستہ رہو اور اپنے چراغ روشن رکھو اور ان لوگوں کی طرح رہو جو اپنے آقا کے منتظر ہيں، کہ کب شادی سے واپس آئيں گے تاکہ جب بھی آئيں اور دروازے پر دستک ديں، فوری طور پر دروازہ کھول دو- کتنے خوش بخت ہيں وہ غلام کہ جب ان کے آقا آجائيں انہيں بيدار پائيں … پس تم بھی تيار اور مستعد رہو کيونکہ پسر انسان اس گھڑی آئے گا جس کا تم گمان تک نہيں رکھتے ہو”-

:قابل ذکر ہے کہ “قاموس کتاب مقدس” کے امريکی مصنف “مسٹر ہاکس” کے مطابق لفظ “پسر انسان” (يا انسان کا بيٹا) انجيل اور اس کے ملحقات (عہد جديد) ميں 80 مرتبہ دہرايا گيا ہے جن ميں سے صرف 30 مرتبہ يہ لفظ حضرت عيسی (ع) پر صادق آتا ہے (1) اور 50 مرتبہ يہ لفظ اس نجات دہندہ پر صادق آتا ہے جو آخر الزمان ميں ظہور کرے گا، عيسی (ع) بھی ان کے ساتھ آئيں گے، اور اس کے لئے جلال و شکوہ ہوگا اور اس کے دن اور گھڑی سے خدا کے سوا کوئی آگاہ نہيں ہے اور وہ حضرت مہدی (عج) کے سوا کوئی نہيں ہے-

حبشی زبان ميں مکاشفات يوحنا نامی کتاب ميں عبارت “پسر انسان” پر خاص توجہ دی گئی ہے- يہ عبارت عہد عتيق ميں انسان کی طرف اشارہ کرنے اور کئی بار (کتاب قرقيال نبی ميں) پيغمبر سے خطاب کے لئے استعمال ہوئی ہے- کتاب دانيال نبی کے باب 7 ميں بيان شدہ رۆيا (خواب) ميں بھی يہ عبارت ثبت ہوئی ہے- يہ عبارت آيت 13 ميں “انسان سے شباہت رکھنے والے موجود” کے لئے استعمال ہوئی ہے جو معمول کے چار حيوانوں کے برعکس قديمی دنيا ميں چار بڑی قوتوں کا مظہر ہے اور قيامت ميں اسرائيل کے اہم کردار پر دلالت کرتی ہے- مذکورہ کتب مکاشفات ميں پسر انسان ايک غير مادی اور کم و بيش الہی اور ازلی موجود ہے جو اس وقت جنت ميں چھپا ہوا ہے اور آخر الزمان ميں ظاہر ہوگا تا کہ مُردوں کی رستاخيز (يا حشر اموات) کے بارے ميں کے بارے ميں فيصلے سنائے- مۆمنين شياطين کے تسلط سے آزاد ہونگے اور وہ ہميشہ کے لئے امن و عدل کے ساتھ دنيا پر حکومت کرے گا- ان کتب ميں يہ موعود “انسان برگزيدہ” کہلايا ہے-

حوالہ جات:

1- قاموس مقدس، ماده پسر خواهر ، صفحه 219-

ترجمہ : فرحت حسین مہدوی​

دیدگاهتان را بنویسید