عالمی مرکز مهدویت – icm313.com

مکتب اہلبیت علیہم السلام میں بچوں کی تربیت پر نکات چھٹی قسط

saifi-904x700
مہدی مضامین و مقالات

مکتب اہلبیت علیہم السلام میں بچوں کی تربیت پر نکات چھٹی قسط

مہدوی بچے

مکتب اہلبیت علیہم السلام میں بچوں کی تربیت پر نکات
چھٹی قسط

حجت الاسلام والمسلمین استاد علی اصغر سیفی
اور چونکہ بچپن میں علم پتھر پر نقش ہوتا ہے لذا ترجیحی بنیاد پر تحصیل علم کے لئے اس کے بچپن سے خوب استفادہ کیا جاسکتا ہے بالخصوص آج کادور جوعلمی انقلاب، تعلیمی ترقی اورتحقیق ومہارت کازمانہ ہے۔

مکتب اہل بیت نے تعلم قرآن کوخاص ترجیح دی ہے اسی طرح مسائل حلال وحرام کے حاصل کرنے کوبھی خاص اہمیت دی ہے کیونکہ یہی علم مسلمان کوفرائض کی ادائیگی کے قابل بناتاہے چنانچہ حضرت علی ع اپنے فرزند امام حسن ع کواپنی وصیت میں فرماتے ہیں :

ابتداتک بتعلیم کتاب اللہ عزوجل وتاویلہ وشرائع الاسلام واحکامہ، وحلالہ وحرامہ، لااجاو ذلک بک الی غیرہ
[نہج البلاغہ خط31 ]۔

میں نے سب سے پہلے کتاب خدا،اس کی تاویل،شریعت اسلام، اس کے احکام اور حلال وحرام کی تعلیم دی اوراس سے تجاوز نہیں کیا۔

اورامام صادق ع سے جب کسی نے کہا، میرا ایک بیٹا ہے میں چاہتا ہوں کہ وہ فقط آپ سے حلال وحرام کے متعلق سوال کرے اور دوسرے قسم کے سوال سے پرہیز کرے تو آپنے فرمایا:

وھل یسال الناس عن شی ٴ افضل من الحلال والحرام
[بحار الانوار جلد 1صفحہ 194]۔

آیا حلال وحرام کے متعلق سوال کرنے سے بھی بہتر کوئی سوال ہے؟

اس سے بڑھ کر سنت نبویہ فقط قرآن اور فقہ جیسے علوم دینیہ کی تعلیم ہی کو بچوں کے لئے ضرورت قرار نہیں دیتی بلکہ خاص قسم کے دیگر حیات بخش علوم کے حاصل کرنے پربھی زور دیتی ہے جیسے کتابت، تیراکی اور تیراندازی، اس سلسلہ میں بعض روایات ملاحظہ کریں۔ پیغمبر فرماتے ہیں :
من حق الولد علی والدہ ثلاثة : یحسن اسمہ، ویعلمہ الکتابة ویزوجہ اذا بلغ
[بحار الانوار جلد 80 صفحہ 74]۔
جاری ہے

دیدگاه خود را اینجا قرار دهید

آخری پوسٹیں

سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
میرا سوال ھے کہ ایک مشہور خطیب نے امام زمانہ عج کی توقیع مبارک کی ایک حدیث کو۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
کیا رونا پیٹنا اور لباس چاک کردینا زمانہ جاہلیت میں نہ تھا اور رسول خدا۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
کیا ایسی کوئی روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دور میں ماہ رمضان کیا ایسی کوئی روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دور میں ماہ رمضان ۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
میرا سوال ھے کہ قادیانی ,گوہر شاہی ,آغا خانی اپنے غلط عقائد کے باوجود پوری دنیا میں۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
میرا سوال ھے کہ دعائے عہد میں یہ جو جملہ ہے اے معبود خوشنود کر اپنے نبی کو۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
میرا سوال ھے کہ امام کو لاکھوں کی تعداد میں ناصروں کی ضرورت ہیں تو۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
سلام علیکم ! سوال یہ ہے کہ ایسے بالغ جو اپنی اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔۔۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
میرا سوال ھے کہ امام کا قول جو ہے سفیانی کے خروج اور آسمانی آواز کےلیے۔۔۔
سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات
میرا سوال ہے کہ مفاتیح الجنان میں ایک تسبیح لکھی ہوئی ہے کہ جسے انجام دینے۔۔۔