سوالات و جوابات
استاد مہدویت آغا علی اصغر سیفی
سوال: قرآن مجید میں امام مبین سے مراد تمام امام علیہم السلام ہیں یا فقط امام زمانہ عج۔۔؟
*جواب:* امام مبین کا لفظ قرآن میں کئی بار آیا ہے اور یہاں مفسرین نے احادیث کی رو سے مختلف معنی مراد لیے ہیں۔
ایک معنیٰ لوح محفوظ لیا گیا کہ جہاں ہمارا سب کچھ موجود ہے۔
ایک معنیٰ جو زیادہ تر مفسرین لیتے ہیں وہ ہمارا نامہ اعمال ہے کہ جس میں سب کچھ درج ہو رہا ہے اور روز محشر ہم انکار نہیں کر سکیں گے کیونکہ سب کچھ وہاں موجود ہوگا اور ہمیں بھی معلوم ہے ہم کیا کر رہے ہیں ۔
ہماری بعض شیعہ روایات کے اندر امام مبین سے مراد امیر المومنین علی علیہ السلام اور باقی آئمہ علیہم السلام بھی مراد لئے گئے ہیں۔
تو اس تفسیر کی رو سے ہر دور کا امام، امام مبین ہے کیوں کہ وہ اپنے زمانے کی امت کے حالات سے باخبر ہے اور وہ ان کے اعمال پر ناظر و شاہد ہے۔
*التماس دعا*
💚 *عالمی مرکز مہدویت قم* 💚