سوالات و جوابات
سوالات و جوابات
استاد حجت الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی
سوال:مولا علی علیہ السلام کو جو رازق کہتے ھیں یعنی رزق کو بانٹنے والا کہتے ھیں ۔ دیتا تو خدا ھے لیکن تقسیم علی ع کے ھاتھوں سے ھوتا ھے ۔تو یہ شرک تو نہیں ھوا؟ مولا علی ع کو اللہ کا ھاتھ کہتے ھیں ۔ ید اللہ کہتے ھیں عین اللہ کہتے ھیں آیا یہ بھی شرک ھے؟ موت خدا دیتا ھے لیکن آتے تو عزرائیل علیہ السلام ھیں یہ تو شرک نہیں ڈیوٹی ھے جو خدا نے دی ھے اس فرشتے کی ذرا تفصیلی بتائیں ھمیں ۔ اور میوزک یا ساز پر جو ایرانی نظمیں بھی بہت ھیں آپ نے بھی ایک سلام فرماندہ گروپ میں ایڈ کی تھی ۔تو کیا یہ حرام ھیں ؟ پلیز رھنمائی فرمائیں ؟؟؟
جواب :امام علی علیہ السلام کو نا ھم رازق کہہ سکتے ھیں نا خالق کہہ سکتے ھیں ۔نا زندہ کرنے والا نا مارنے والا یہ سب پرودگار کی صفات ھیں ۔ اور اللہ کی تمام صفات میں کوئی بھی اسکا شریک نہیں ھے ۔توحید اور ذات پروردگار میں بھی ھے اور صفات پروردگار میں بھی ھے افعال پروردگار میں بھی ھے اور اسکی عبادت میں بھی ھے۔
تو یہ چار قسم کی توحید یہ ھمارا عقیدہ ھے اور اس کے اندر کسی قسم کی کسی طرح سے بھی کسی ذات کو بھی چاھے وہ کتنے بھی بڑے مقام پر ھو اسے ھم شراکت یا شریک ٹھرا نہیں سکتے ۔
مولا علی علیہ السلام رازق نہیں ھے بلکہ وہ خود اللہ سے رزق حاصل کرتے تھے محنت کرتے تھے کام کرتے تھے خدا نے ان کو بھی روزی دی تھی ۔ اور کسی امام ع نے بھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ ھم رازق ھیں۔ اگر کوئی ایسا عقیدہ کسی امام ع کے بارے میں رکھیں گے یہ تفویض ھے یہ غلو ھے اور یہ شیعہ عقیدہ نہیں ھے ۔ ھاں ایک عقیدہ ھمارا ولایت تکوینی ھے کہ حجت خدا چاھے وہ نبی ھوں یا امام چونکہ وہ ھادی ھیں ھدایت کا سرچشمہ ھیں تو اللہ نے اسکی وجہ سے تمام دنیا کے نظام کو اس سے جوڑا ھے یعنی اس طریقے سے کہ وہ ھدایت دے رھا ھے تو اللہ رزق دے رھا ھے ۔ اور لوگ اس سے ھدایت لے رھے ھیں تو نظام خلقت چل رھا ھے ،نظام موت چل رھا ھے ،نظام حیات چل رھا ھے ۔ جو بھی خدا کے نظام ھیں وہ چل رھے ھیں چونکہ حجت خدا موجود ھے اور اس کا کام ھورھا ھے اور دنیا اس سے فیض لے رھی ھے ۔ جیسے انسان کے جسم میں اللہ نے دل کو مرکز قرار دیا ھے ۔ بدن کے اندر سارے نظام اس لیے چل رھے ھیں کہ دل اپنا کام کررھا ھے ۔ حالانکہ دل کسی نظام کو نہیں چلا رھا لیکن چونکہ وہ اپنا کام کررھا ھے خون کو پمپ کررھا ھے ۔ انسان کے بدن کا نظام ھاضمہ بھی چل رھا ھے نظام تنفس بھی چل رھا ھے اسکے دماغ کا نظام بھی چل رھا ھے اور اعصابی نظام بھی چل رھا ھے اس کے جسم کے تمام اعضا حرکت کررھے ھیں ۔ اگر ساری چیزیں صحیح ھوں دل نا ھو تو یہ جسم مردہ ھے لیکن اگر دل ھو کوئی ایک چیز نا ھو پھر انسان زندہ ھے تو حجت خدا رازق نہیں ھے ھاں اس کی وجہ سے رزق جاری ھے ۔ یہ پہلا مسئلہ۔۔۔
دوسرا مسئلہ امیر المومنین ع کو اگر ھم ید اللہ کہتے ھیں عین اللہ کہتے ھیں تو اس کا مطلب یہ ھے کہ مولا ع اس لحاظ سے ید اللہ ھیں کہ ان کا ھاتھ اللّٰہ کی منشاء کے مطابق حرکت کرتا ھے ۔ عین اللہ یعنی انکی آنکھیں خدا کی منشاء کے مطابق دیکھتی ھیں وہ غرق ھیں مشیت الٰہی میں ۔ باقی رہ گئی موسیقی کی بات تو ایران کے اندر یہ ترانے بنے ھیں یہ ساری چیزیں بنی ھیں تو ایرانی فقہا کے دو نظریات ھیں ۔کچھ مطلقاً موسیقی کو حرام قرار دیتے ھیں اور کچھ کہتے ھیں کہ وہ موسیقی جو انسان کو مست نا کرے وہ سننے میں حرج نہیں ھے ۔ لیکن بطور کلی فقہاء احتیاط کا حکم دیتے ھیں تو ھم بھی اسی نظریے کے قائل ھیں کہ احتیاط کرنی چاھییے ۔ اب اگر کسی معلوماتی گروپ میں سینڈ ھوئی ھے تو وہ سینڈ نہیں ھونی چاھیئے تھی۔ اور ایڈمن حضرات کو کہیں گے کہ وہ اس پر توجہ دیں ۔