سوالات و جوابات
استاد حجت الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی
سوال.سلام آغا صاحب! میرا سوال یہ ھے کہ جب ھم درود پڑھتے امام ع کے لیے
(اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجهم) تو یہاں تک کافی ھے یا ( اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجهم اجمعین) بھی کہنا چاھئیے ۔ کچھ لوگ کہتے ھیں کہ فرجھم پر ھی رک جانا چاھئیے؟
جواب: علیک السلام
ھماری احادیث کے اندر جو آئمہ معصومین علیہم السلام سے جو کچھ نقل ھوا ھے (کتاب کافی ) میں کتاب (تہذیب ) میں اسی طرح( سفینۃ البحار )میں بھی میں نے دیکھا ۔ آئمہ ع جو درود پڑھا کرتے تھے وہ دو طریقے سے
اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل اللھم فرجھم
یا یوں فرماتے تھے عجل فرجھم
اجمعین اس درود میں ذکر نہیں ھوا جو ھماری روایتوں میں نقل ھوا ھے
تو لھذا ھم بھی ان کی اتباع میں جس طرح وہ تلاوت فرمایا کرتے تھے ھم بھی اس درود کو اسی انداز سے پڑھا کریں گے اپنی طرف سے کوئی چیز اضافہ نہ کیا کریں ۔
تلاش کریں
اقسام
آخری پوسٹیں