تازہ ترین پوسٹس

یوں اب تک یہ مہدویت، درس اخلاق یا اسوہ فاطمۃ الزھراء (س) جیسے دروس اتنے عام نہیں ہوئے

سوال:

کیوں اب تک یہ مہدویت ، درس اخلاق یا اسوہ فاطمۃ الزھراء س جیسے دروس اتنے عام نہیں ہوئے، علماء منبروں سے بیان نہیں کرتے، یا یہ چیز بتا نہیں رہے کہ یہ اتنا ضروری ہے اپنی اخلاقیات کو درست کرنا ، ورنہ امام عج کے ظہور میں تاخیر ہوتی رہے گی، اس کا منبروں سے کیوں اتنا ذکر نہیں ہو رہا۔۔۔؟؟؟

جواب:

ہمارے منبر کا ایک خاص مزاج ہے، وہاں لوگ عام طور پر درس سننے نہیں جاتے لیکن پھر بھی ہمارے بعض علماء یہ کوشش فرماتے ہیں کہ فضائل کے ساتھ ساتھ کچھ درس بھی بتائے جائیں اور لوگوں کو آ ئمہ کے فرامین اور جو ہماری ایک دینی زندگی ہے کہ جس کا انتظار مولا امام عج فرما رہے ہیں کہ جس میں شریعت پر عمل بھی ہے، اور اخلاقی طور پر اپنی تربیت ہے، اس پر بھی علماء کام کر رہے ہیں ۔
انشاء اللہ آہستہ آہستہ لوگوں کے مزاج میں یا ان کی پسند میں بھی بات آ رہی ہے اور کچھ ایسی جگہیں ہیں جہاں لوگ یہ تقاضا بھی کرتے ہیں۔۔۔ ہاں یہ بات عام نہیں ہوئی۔
انشاء اللہ! اللہ کرے ہمارے معاشروں میں فضائل کے ساتھ آ ئمہ کی سیرت کی طرف اور اس سیرت کو اپنے لیے اسوہ بنانا، اس کی طرف انشاء اللہ توجہ ہو، جب یہ توجہ ہو گی پھر مولا عج کے خدمت گزار ناصر بھی سامنے آ ئیں گے جن کا امام عج انتظار کر رہے ہیں ۔۔۔۔

 استاد محترم علی اصغر سیفی صاحب
 عالمی مرکز مہدویت قم ایران

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *