آپکے سوال و جواب
حجت الاسلام والمسلمین استاد علی اصغر سیفی
السلام علیکم!
میرا سوال ہے کہ ایک عام شخص اہل علم نہ ہو تو اس کو یہ بھی معلوم نہ ہو کہ امام کون سی شخصیت ہےصرف اس کو یہ معلوم کہ وہ ہمارے بارہویں امام ہیں۔ ہم کس طرح ان کے دل میں محبت ڈال سکتے ہیں امام زمانہ عج اللہ فرج الشریف کی؟
وعلیکم السلام
جتنا اسکے سامنے مولا عج کا ذکر زیادہ کریں گے
اور بالخصوص امام زمان عج کا لطف اور مومنین پر انکی محبت کے واقعات مزید یہ کہ مولا عج نے زمانہ ظہور میں کیا کرنا ہے یہ سب امام زمانہ عج کی طرف توجہ اور محبت کے احساسات کو بڑھاتے ہیں