سوال:
کہا جاتا ہے کہ مسور کی دال ہمیشہ اپنے گھر میں رکھنی چاہیے اور جب امام عج کا ظہور ہو گا تو مسور کی دال حرکت کرنے لگے گی اس بارے میں بھی بتا سکیں تو آ پ کی مہربانی ہو گی شکریہ ۔
جواب:
یہ سب خرافات ہیں ان باتوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے
امام مہدی عج کے ظہور کے وقت مخصوص علامات ظاہر ہونگی
امام صادق علیہ السلام کے فرمان کی رو سے قائم (عج) کے ظہور کی پانچ علامات ہیں:
▫️شام سے سفیانی کا خروج
▫️یمن سے یمنی سردار کا قیام
▫️آسمانی آواز
▫️وادی بیداء میں ایک لشکر کا دھنسنا
▫️اور خانہ کعبہ میں نفس ذکیہ کا قتل ہونا
مولا عج کے موضوع پر کتب کا مطالعہ کریں اور احادیث میں بیان علامات پر عقیدہ رکھیں۔
استاد محترم علی اصغر سیفی صاحب
عالمی مرکز مہدویت قم ایران