میرے ساتھ اکثر یہ ہوتا ہے کہ ہم جب بہت زیادہ دین کی طرف رجوع کرنے لگتے ہیں تو ایک وقت کے بعد میرا دل دینی چیزوں کو کرنے سے ہٹ جاتا ہے جو کہ مجھے بہت برا بھی لگتا ہے
میرے ساتھ اکثر یہ ہوتا ہے کہ ہم جب بہت زیادہ دین کی طرف رجوع کرنے لگتے ہیں تو ایک وقت کے بعد میرا دل دینی چیزوں کو کرنے سے ہٹ جاتا ہے جو کہ مجھے بہت برا بھی لگتا ہے
آپکے سوال و جواب
استادِ محترم آغا علی اصغر سیفی صاحب
السلام وعلیکم
میرا سوال ہے کہ میرے ساتھ اکثر یہ ہوتا ہے کہ ہم جب بہت زیادہ دین کی طرف رجوع کرنے لگتے ہیں تو ایک وقت کے بعد میرا دل دینی چیزوں کو کرنے سے ہٹ جاتا ہے جو کہ مجھے بہت برا بھی لگتا ہے مثلا ایک وقت میں ساری نمازیں اول وقت میں ،زیارات،نماز شب،قرآن اور دعائیں سب پڑھیں گے اور بعض اوقات دل ہٹنے کی وجہ سے پانچ وقت کی نماز پڑھنے کو دل نہیں کرتا یہ چیز مجھ کو بہت پریشان کرتی ہے اس کا حل بتائیں کہ میرا دل دین کی طرف سے نہ ہٹے بلکہ الله اور امام کی معرفت کی طرف دل بڑھیں اور دل ایمان کے ساتھ مضبوط ہو؟
وعلیکم السلام
یہ انسانی زندگی کا خاصا ہے بالآخر ماحول کے اثرات ہیں نفس امارہ ہے جو انسان کو بھٹکانے کی کوشش کرتاہے لیکن آپ لگے رہے یہی جہاد اکبر ہے کہ دل اکتا بھی رہاہے لیکن آپ وقت پر نماز پڑھ رہے ہیں دل نہیں چاہتا لیکن پھر بھی آپ زیارت آل یسین پڑھ رہے ہیں دل نہیں چاہتا لیکن پھر بھی آپ دوسروں کی مدد کر رہے ہیں دل نہیں چاہتا لیکن پھر آپ صدقہ دے رہے ہیں یہ جو دل نہ چاہتے ہوئے کرنا اصل میں یہ جہاد ہےاور اس میں آپ ثابت قدمی سے لگے رہے تو آہستہ آہستہ وہ رکاوٹیں ختم ہونا شروع ہو جائے گی اور آپ کو خود بخود لطف آنا شروع ہو جائے گا ۔
اس کے علاوہ یہ بھی دیکھا کریں کہ گھر میں جو رزق کھایا جارہاہےوہ حلال ہے یا نہیں بعض اوقات اسکے بھی اثرات ہوتے ہیں اسکے علاوہ یہ بھی دیکھا کریں کہ آپ نے کسی کا دل تو نہیں دکھایا کسی کو اذیت تو نہیں دی اسکی وجہ سے ہمارے اعمال پر بعض اوقات اثر ہوتاہے۔
سوچیں کسی کی اگر غیبت کی ہے اور اسے پتہ چلا ہے اور وہ ناراض ہےتو اسے معذرت خواہ ہو کسی کا دل دکھایا ہے تو معذرت خواہ ہو اگر آپ کے ذمہ کسی کا حق ہے تو اسے اسکا حق دیا جائے یہ ساری رکاوٹیں ہیں ان کو دور کیا جائے پھر ہمیں اپنی روحانی اور معنوی زندگی کا لطف آنا شروع ہو جائے گا۔انشاءاللہ