میرا سوال ہے کہ سورہ رحمن میں اللہ تعالیٰ دونوں گروہوں کو پکارتا ہے اور یہ قرآن انس و جن۔۔۔
میرا سوال ہے کہ سورہ رحمن میں اللہ تعالیٰ دونوں گروہوں کو پکارتا ہے اور یہ قرآن انس و جن۔۔۔
سوال:
میرا سوال ہے کہ سورہ رحمن میں اللہ تعالیٰ دونوں گروہوں کو پکارتا ہے اور یہ قرآن انس و جن کی ھدایت کے لیے ہے، تو اسی طرح آ ئمہ معصومین علیھم السلام بھی
قرآن پاک میں جیسے بار بار ذکر آ تا ہے رسول خدا کو اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی شکل میں زمین پر بھیجا ہماری ہدایت کے لیے تا کہ ہم اعتراض نہ کر سکیں، تو جو جنات ہیں وہ تو آ گ سے بنے ہوئے ا ن کے لیے اطاعت کا پیکر انسانی بشر ہی ہے؟؟؟؟
رسول خدا صلی اللّٰہ علیہ وسلم، آ ئمہ معصومین علیھم السلام، اور قرآن۔۔۔۔ ان کے اندر بھی ایسے ہی نسل ہوتی ہو گی، پھر اس طرح ان کے عقائد ہوتے ہوں گے، وقت کے امام کا انتظار کر نا، الہی جدوجھد کرنا، کوشش کرنا، سورہ رحمن میں دونوں کا اکھٹا ہی ذکر کیا ہے تو یہ ذرا سی روشنی ڈالیں…….!!!
جواب:
جی ہاں قرآن مجید کے اندر اللہ تعالیٰ نے جن و انس کی خلقت کا جو ھدف ہے وہ واضح بتایا اپنی عبادت بتایا اور جو کچھ ہم آ یات اور حدیث سے سمجھے ہیں کہ جنوں کے لیے بھی یہی انسانوں میں آ نے والے انبیاء اور آ ئمہ ہیں یہی ان کے لیے حجت ہیں چونکہ حجت کو برتر ہونا چاہیے اپنی تخلیق میں تو اللہ کی مخلوقات میں انسان سب سے برتر ہے تو اللہ نے پھر اسی نوع انسان سے ہی انبیاء و آ ئمہ کا انتخاب کیا جو انسانوں کے لیے بھی حجت اور اسوہ ہیں اور جنوں کے لیے بھی،
درست ہے کہ جنوں کی تخلیق کا مادہ آگ ہے اور انسان کی تخلیق کے کئی مادے ہیں لیکن جنوں کے اندر بھی خواہشات نفسانی ہیں جیساکہ جنوں کے اندر بھی برائی ہوتی ہے، نیکی ہوتی ہے ،گناہ ہوتے ہیں ،جن بھی اطاعت کر سکتا ہے اور نافرمانی کر سکتا ہے وہ بھی جنت اور جہنم کا مستحق بنے گا لہذا جنات کو بھی یہی پابند کیا گیا ہے کہ وہ نوع بشر میں آ نے والے جو انبیاء ہیں ان کے پیغامات سنیں اور جو اللہ نے کتابیں بھیجی ان کے ذریعے ان پر عمل کریں اگر وہ اس پے عمل نہیں کریں گے تو ان کو سزا ملے گی اور ہماری تاریخ میں آ تا ہے کہ جنات نے استفادہ کیا ابنیاء سے آکر، آئمہ ع سے، حتی ہمارے علماء سے، ان کے اندر بھی سلسلہ ہے علماء کا اور وہ انسانوں میں جو موجود علماء ہیں ان سے بھی استفادہ کرتے ہیں یہ جنات جو ہیں یہ مددگار بھی ہوتے ہیں آ ئمہ کے، حجت خدا کے اور ان کے بھی امور انجام دیتے ہیں جو نیک مومن جن ہوتے ہیں اور جب امام زمانہ ظہور فرمائیں گے تو ان کے لیے لشکر کا حصہ بھی ہوں گے .
استاد محترم علی اصغر سیفی صاحب
عالمی مرکز مہدویت قم