میرا سوال ھے کہ ہم گھریلو عورتوں کے لیے انتظار امام کے لیے احسن اقدام کیا ہے۔۔۔
میرا سوال ھے کہ ہم گھریلو عورتوں کے لیے انتظار امام کے لیے احسن اقدام کیا ہے۔۔۔
سوال:
میرا سوال ھے کہ ہم گھریلو عورتوں کے لیے انتظار امام کے لیے احسن اقدام کیا ہے۔ہم اپنی روزانہ کی روٹین میں نصرت مولاعج کے لیے کیا کر سکتی ہیں
جواب:
گھریلو خواتین معرفت امام زمان عج کا دروس حاصل کریں اور اس میں سے انتظار کی بحث کو سمجھیں اسکے مطابق اپنے گھر کا بہترین انتظارانہ و معرفت والا ماحول بنائیں اپنے بچوں کو بھی امام زمان عج کی معرفت سے آشنا کریں اپنے عزیزوں کو بھی اور جو پڑھا ہے اسے آگے منتقل کریں۔
پھر اخلاقی حوالے سے اپنے آپ کو بہتر بنائیں جو اس وقت خواتین کے اخلاقی مسائل گھروں میں چل رہے ہیں جیسے حسد،غیبت اور ایک دوسرے کے خلاف لڑائیاں و جھگڑے اور ان مسائل کی بہت سی وجوہات جیسے مرد و خواتین ہیں خواتین بہتر سمجھتی ہیں اس میں ایک مومنہ خاتون ایسی ہونی چاہیے کہ جسکی زبان اور عمل سے کسی کو درد وتکلیف نہ ہو ہاں اپنا حق مانگیں اور احتجاج کریں لیکن کسی کا بغض و کنیہ نہ ہو کسی اہل ایمان کا،کسی رشتہ دار کا جیسے بعض خواتین ایسا بھی کردار ادا کرتی ہیں کہ لوگوں تک کوئی خیر پہنچ رہی ہو تو اسکو روک دیتی ہیں.کسی ظلم کا حصہ نہ بنیں اپنے بچوں کی بہترین تربیت کریں شوہر کی خدمت کریں اور اسکو بھی دین سے آشنا کریں.بہن بھائیوں،والدین اور رشتہ داروں سے صلہ رحمی کریں یہ وہ چیزیں ہیں جسکی وجہ سے گھر کے اندر تقدس پیدا ہوتا ہے اور بہترین بچوں کی تربیت ہوتی ہے۔
استاد مہدویت علی اصغر سیفی صاحب
عالمی مرکز مہدویت قم