تازہ ترین پوسٹس

میرا سوال ھے کہ ہم انسانوں کا کوئی نہ کوئی دوست یا ہمنوا ہوتا ہے۔۔۔

سوال:

میرا سوال ھے کہ ہم انسانوں کا کوئی نہ کوئی دوست یا ہمنوا ہوتا ہے تو امام جبکہ غیبت میں ہے اور وہ کسی کو نظر نہیں آسکتے نہ مل سکتے ہیں تو انکو بھی کبھی نہ کبھی بات چیت کی ضرورت ہوگی یا احساس ہوتا ہوگاتو انکا ہمنوا ہے کوئی وہ کس سے بات چیت کرتے ہیں؟

جواب:

احادیث اور روایات کی رو سے امام زمان عج، زمانہ غیبت میں 30 ابدال کے ساتھ ہیں ،ابدال وہ لوگ ہیں جو نہایت ہی نیک و صالح ہیں۔امام زمان عج ان لوگوں کو اپنی ہمراہی اور کاموں کے لیے انتخاب کرتے ہیں ان میں سے کوئی جب وفات پا جاتا ہے تو اس کا بدل کے طور پر پھر ایک اور شخص کا انتخاب ہوتا ہے۔ابدال،بدل کی جمع ہے اور بدل لفظ یہاں مراد یہی ہے کہ اسکے عوض میں امام عج ایک اور کا انتخاب کرتے ہیں تو یہ تیس ابدال امام زمان عج کے امور پوری دنیا انجام دیتے ہیں۔
اسی طرح بعض روایات یہ بھی کہتی ہیں کہ حضرت خضر ع زمانہ غیبت میں امام مہدی ع کی تنہائیوں میں انکے مونس اور ہمراہ ہیں۔
ہو سکتا ہے اور بھی ایسی ہستیاں ہو واللہ اعلم۔

استاد مہدویت علی اصغر سیفی صاحب
عالمی مرکز مہدویت قم

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *