سوال:
میرا سوال ھے کہ ہمارے علاقے کی کافی خواتین جمع ہوئیں ہیں کہ امام عج کے ظہور کےلیے کام کریں آپ بتائیں کیا کام کریں کیونکہ خواتین ہفتہ میں ایک دن اکٹھی بھی ہورہی ہیں لیکن مجھے لگ رہا ہے کہ ہمارے پاس وہ پوانئٹ نہیں ہے کہ جس پر عمل کریں کہ ہم امام عج کے ظہور کےلیے کام کر رہے ہو ذرا اس بارے میں رہنمائی فرما دیں؟
جواب:
خواتین کئی جہات سے مولا عج کے ظہور کے لیے کام کرسکتی ہیں
امام عج کے لیے دعا کا اجتماعی پروگرام مثلا دعائے ندبہ کی تلاوت ہو اور ساتھ مختصر درس معرفت امام زمان عج ،
گھر میں دیگر عزیزوں یا بچوں کے ساتھ ملکر دعائے عہد کا اہتمام اور ساتھ مختصر درس معرفت
اخلاقی جہات سے اپنے اوپر اور دیگر عزیزوں بالخصوص بچوں پر کام
خاندان میں یا اطراف میں مستحق لوگوں کے لیے امام کے نام سے تعاون کا اہتمام
سلسلہ وار دروس اور مجالس مہدوی کا اہتمام اور لوگوں کو دعوت دینا
جو بھی نیکی و بھلائی کا کام ہو اسے امام سے منسوب کرکے انجام دیا جانا وغیرہ.
استاد مہدویت علی اصغر سیفی صاحب
عالمی مرکز مہدویت قم