میرا سوال ھے کہ کیا امام حسین ع کی شہادت کے بعد ائمہ ع نے اپنی اولادوں میں سے کسی کا نام حسین رکھا ؟؟؟؟…
میرا سوال ھے کہ کیا امام حسین ع کی شہادت کے بعد ائمہ ع نے اپنی اولادوں میں سے کسی کا نام حسین رکھا ؟؟؟؟…
مہدوی سوال وجواب
سوال:
میرا سوال ھے کہ کیا امام حسین ع کی شہادت کے بعد ائمہ ع نے اپنی اولادوں میں سے کسی کا نام حسین رکھا ؟؟؟؟ اگر نہیں رکھا تو اس کی کیا وجہ ہو سکتی؟
اگر آئمہ معصومین علیہ السلام کے نام دیکھیں جائیں تو محمد، علی اور حسن تینوں نام آئے ہیں لیکن حسین ع کا نام نہیں آیا.
جواب:
اس کا جواب کہیں پر بھی نہیں لکھا ہوا کہ کیوں امام حسین علیہ السلام کے بعد کسی امام یا ان کے فرزند کا نام حسین نہیں۔اب اسکی وجہ کیا تھی وہی حالت سوگواری اور حزن تھا اس نام کے ساتھ اس لیے کوئی نہیں رکھ رہا تھا یا امام علیہ السلام کی عظمت اتنی تھی اس لیے نہیں رکھ رہے تھے۔
لیکن اصحاب آئمہ میں سے نام حسین والے تھے اور حتی ہماری غیبت صغری میں جو امام زمانہ عج الله فرج الشریف کے نائبین خاص تھے ان کے اندر بھی ہم دیکھ رہے ہیں حسین بن روح نو بختی جو تیسرے نائب تھے لیکن کہیں لکھا نہیں ہواکہ کیوں نہیں رکھا یا کیا وجوہات ہیں زیادہ سے زیادہ وہی سوگواری اور احترام والی بات ہے ۔
استاد مہدویت علی اصغر سیفی صاحب
عالمی مرکز مہدویت قم