تازہ ترین پوسٹس

میرا سوال ھے کہ مولا جانم (عج) کو یاد کرنے کے لیے عریضہ لکھنا ضروری ہے کیا؟

سوال:

میرا سوال ھے کہ مولا جانم عج کو یاد کرنے کے لیے عریضہ لکھنا ضروری ہے کیا ؟

جواب:

عریضہ کی تاریخ جو ہے غیبت صغری کے اختتام اور غیبت کبری کے آغاز سے شروع ہوتی ہے۔غیبت صغری میں مومنین امام زمان عج کو خط لکھتے تھے جو انکے سفیر کے ذریعے امام تک پہنچتا تھا اور امام اس پر جواب لکھتے تھے جسے توقیع کہتے تھے جب غیبت صغری کا دور ختم ہوا تو مومنین جنہیں یہ عادت تھی اپنے امام کو خط لکھنے کی تو اس زمانے سے پھر یہ عریضہ شروع ہوا کہ وہ خط عریضہ کی شکل اختیار کر گیا۔
اب عریضہ کے اندر بھی ایک سفیر کا نام لکھا ہوتا ہے لیکن اب رسما کوئی سفیر و نائب خاص نہیں ہے تو پھر اس عریضہ کو جاری پانی میں ڈال دیا جاتا ہے۔عریضہ لکھنا کوئی حرج نہیں ہے،منع نہیں ہے صرف اسے یہ سمجھنا ہے کہ سال میں ایک دفعہ لکھا جاتا ہے اور حتما یہ سارے مراحل عریضہ کے طے ہوں یہ ضروری نہیں ہیں۔آپ ہر روز بھی لکھ سکتے ہیں بلکہ بیان بھی کر سکتے ہیں امام سے گفتگو اور دل کی بات بھی کر سکتے ہیں۔لکھ کر یا بول کر کریں امام تک آپکی بات پہنچ جاتی ہے۔

استاد مہدویت علی اصغر سیفی صاحب
عالمی مرکز مہدویت قم

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *