تازہ ترین پوسٹس

میرا سوال ھے کہ رجعت سے مراد امام زمانہ کا ظہور ھوگا صرف؟۔

سوال:

میرا سوال ھے کہ
رجعت سے مراد امام زمانہ کا ظہور ھوگا صرف؟ یا باقی انبیا کرام اور امام ھونگے؟رجعت کی رہنمائی فرمائیں؟

جواب:

رجعت سے مراد یہ نہیں ہے کہ مولا کا ظہور ہوگا مولا کا ظہور تو ہو چکا ہوگا رجعت سے مراد یہ ہے کہ وہ لوگ جو دنیا سے جا چکے ہیں یعنی وفات پا چکے ہیں وہ لوٹیں گے.
رجعت یعنی لوٹنا، قبر میں گئے لوگ دوبارہ دنیا کی طرف لوٹے۔ اب یہ کون لوگ لوٹیں گے ان میں بعض انبیاء کا نام بھی ہے اور ان کی امت کے برگزیدہ لوگوں کا نام بھی ہے۔
رجعت میں دو طرح کے لوگ لوٹیں گے کچھ وہ ہوں گے جو امام مہدی عج اللہ فرجہ الشریف کا زمانہ ظہور دیکھنا چاہتے ہوں گے اور مولا کی نصرت کی دعا مانگتے تھے تو اللہ انہیں لوٹائے گا اور کچھ وہ بھی آئیں گے کہ جنہوں نے بڑے بڑے ظلم کیے اور دنیا میں ان کو سزا ملنی چاہیے تھی اور اس وقت نہیں ملی تھی تو اللہ تعالیٰ لوٹائے گا امام زمانہ عج اللہ فرجہ الشریف کی عدالت کے ذریعے وہ دنیا میں بھی اپنے پہلے کے جو انہوں نے برے عمل کیے تھے اسکی سزا بھی پائیں گے.

استاد مہدویت علی اصغر سیفی صاحب
عالمی مرکز مہدویت قم​

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *