سوال:
میرا سوال ھے کہ جب امام زمان عج کا ظہور ہوگا تو کیا خلفاء سارے انتقام کےلیے اٹھاۓ جائیں گے؟
جواب:
رجعت کے حوالے سے آپ نے پڑھا بھی ہے اور ہم نے بھی عرض کیا کہ انہی لوگوں اور ظالموں کو اٹھایا جاۓ گا کہ جن کو اللہ نے دنیا میں سزا دینی ہے اور آخرت میں بھی وہ سزا پائیں گے۔
اگر کچھ لوگوں نے دنیا میں سزاپالی ہے تو انکو نہیں اٹھایا جاۓ گا لیکن جنہوں نے نہیں پائی تھی وہ اسی طرح دنیا سے چلے گے تو اس وقت خدا انکو اٹھاۓ گا۔
لیکن اب ہم کہیں کہ فلاں یا فلاں کو اٹھایا جائیگا اس پر کوئی دلیل نہیں ہے اور نہ ہی خلفاء کو اٹھانےکی ہمارے پاس کوئی معتبر دلیل ہے اور نہ ایسی باتیں درست ہیں یہ پروردگار جانتا ہے یا امام زمان عج جانتے ہیں۔
استاد مہدویت علی اصغر سیفی صاحب
عالمی مرکز مہدویت قم