تازہ ترین پوسٹس

میرا سوال ھے کہ جب امام زمان (عج) ظہور کریں گے تو خواتین کا کیا کردار ہوگا انکی نصرت میں اور ایک عورت کو اس زمانے غیبت میں کس طرح اپنے آپ کو…

مہدوی سوال وجواب

سوال:

میرا سوال ھے کہ جب امام زمان عج ظہور کریں گے تو خواتین کا کیا کردار ہوگا انکی نصرت میں اور ایک عورت کو اس زمانے غیبت میں کس طرح اپنے آپ کو تیار کرنا ہوگا مولا کی حمایت کے لیے؟

جواب:
عورتوں کا کردار وہی ہوگا جو ایک اسلامی خاتون کا ہونا چاہئے یعنی پہلی بات تو یہ ہے کہ حضرت بی بی فاطمہ سلام الله علیہا کی سیرت پر چلتے ہوئے اپنے گھروں کو پاک و پاکیزہ رکھیں گی انکے امور کو چلائیں گی۔
اجتماعی کردار میں بھی جو چیز انکے حجاب کے ساتھ ممکن ہو کہ جس میں انکے حجاب کو کوئی صدمہ نہ پہنچے جو وہ کام کر سکتی ہیں جیسے بی بی فاطمہ اور دیگر جو مخدرات عصمت نے جس طرح اجتماعی امور انجام دیۓ تو وہ بھی اسی طرح انجام دے سکتی ہیں۔

زمانہ غیبت میں خواتین کا وظیفہ یہ ہیں کہ علم حاصل کریں اور دین پڑھیں
اپنے آپ کو پاکیزہ رکھیں تقوی اختیار کریں
اور گھر بیٹھے دین کی نشر و اشاعت میں جتنا کچھ کرسکتی ہیں کریں۔
اب تو ہر آدمی گھر بیٹھے بہت سارے کام کر سکتا ہے بہت ساری دینی فعالیت کرسکتا ہے۔لوگوں کو دین سے آگاہ کر سکتا ہے وہ بھی یہ کام کریں
لیکن خواتین اپنی صنف اور بچوں میں کریں
یعنی اپنے گھر میں بچوں اور خواتین میں مل کر کام کریں۔
اپنے عزیزوں کو آگاہی دیں بلخصوص امام زمان عج کی معرفت سے آگاہ کریں
لوگوں کے اندر جذبہ پیدا کریں جو کچھ بھی دین کا کام کر سکتی ہیں کریں لیکن اپنا حجاب وپردہ کو بھی محفوظ رکھیں۔

استاد مہدویت علی اصغر سیفی صاحب
عالمی مرکز مہدویت قم​

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *