مقبول ترین
درس امامت 4_ فلسفہ وجوب عصمت اہل سنت کے نظریہ کی رد
جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ_گوھر شاہی سے آشنائی- درس10
جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ_درس 8_ موضوع درس: قادیانیت سے آشنائی
دروس لقاءاللہ_ اللہ کے خالص بندوں کے مقامات
کتابچہ 14_موضوع : جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ
کتابچہ 14 _ موضوع : جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ

میرا سوال ھے کہ جب امام زمانہ عج آۓ گے اور امام حسین ع کے قتل کا بدلہ لیں گے دعاۓ ندبہ میں بھی ایسے الفاظ ہیں اور سننے میں بھی آتا ہے قرآن پاک کی آیت ہے کہ اگر تم پر ظلم ہوا ہے تو اسکا بدلہ ہم نہیں لے سکتے کچھ ایسی…

مہدوی سوال وجواب

سوال:

میرا سوال ھے کہ جب امام زمانہ عج آۓ گے اور امام حسین ع کے قتل کا بدلہ لیں گے دعاۓ ندبہ میں بھی ایسے الفاظ ہیں اور سننے میں بھی آتا ہے قرآن پاک کی آیت ہے کہ اگر تم پر ظلم ہوا ہے تو اسکا بدلہ ہم نہیں لے سکتے کچھ ایسی ہی آیت تھی لیکن اسکا مفہوم یہی ہے تو مجھے بتائیں کہ رجعت کے مطابق امام حسین ع دوبارہ زندہ کیے جائیں گے اور ایسے ہی امام کے قاتلوں کو زندہ کیا جائے گا اور امام ان سے بدلہ لیں گے اور یہ ہوگا امام زمان عج کے دور حکومت میں۔
دوسری بات جب امام زمانہ عج کو ایک یہودی عورت پتھر مارے گی تو اس سے آپکی شہادت ہوگی تو امام زمانہ عج بھی اس دنیا سے رخصت ہونگے؟
امام زمانہ عج پردہ غیبت میں رہ رہے ہیں وہاں امام کی آل اولاد ہیں یعنی انکی شادی ہوئی ہوئی ہے ذرا اسکی بھی وضاحت کر دیں؟

جواب:

آپکے سوال میں کافی سوال ہیں پہلی تو بات یہ ہے کہ الله عادل ہے اور جن لوگوں نے قتل کیا گناہ کیا انہی لوگوں کو سزا ملے گی انکی اولاد کو یا دوسروں کو تو نہیں ملے گی یہ تو طے شدہ بات ہے یہ جو کہا گیا ہے کہ قاتلین امام حسین ع سے انتقام لیں گے یہ سوال ہمارے آئمہ سے بھی ہوا انہوں نے اس کا جو جواب دیا وہ یہ ہے کہ جیسے ہم آج بھی دیکھ رہے ہیں کہ یزیدی لوگ ہیں جو کہتے ہیں ٹھیک کیا یزید نے اور یزید کے کام پر اعتراض نہیں کرتے بلکہ فخر کرتے ہیں بعض ناصبی اور خارجی دیکھتے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم بھی اس دور میں ہوتے تو یہ ہی کرتے یا آج اگر یہ جنگ ہو تو ہم یزید کے لشکر میں ہونگے تو اسطرح کے لوگ امام زمانہ عج کے زمانہ ظہور میں ہونگے جو زمانے کے امام حسین ع کے مد مقابل کھڑے ہونگے اور فخر کریں گے یزید کے کاموں پر اور کہے گۓ ہم بھی وہی کچھ کریں گے آل محمد کے ساتھ جو انہوں نے کیا تو ان لوگوں کے ساتھ جنگ ہوگی چونکہ یہ یزید کی اور یا ان قاتلین سید الشہداء کی شیطانی اولاد ہوگی ان سے جنگ ہوگی وہ خود مولا امام زمان عج سے جنگ کریں گے ۔
دوسری بات بہت سارےقاتل جو ہیں مختار اور اسکی فوج کے ذریعے سے مارے گۓ تھے لیکن کچھ بچ گۓ جس میں خود یزید بھی ہے توان لوگوں کو زندہ کیا جائے گا دوبارہ عدالت برپا ہوگی خود انکو سزا ملے گی دنیا میں چونکہ بعض ایسے گناہ ہوتے ہیں جن کی سزا دنیا و آخرت دونوں میں ہیں ذلت دنیا میں بھی ہے اور آخرت میں بھی۔
دوسرا یہ کہنا کہ یہودی عورت پتھر مارے گی یہ باتیں غلط ہیں انکی کوئی سند نہیں ہے اور یہ روایت ہے امام زمان عج پوری دنیا کے حاکم ہے تو انکی سیکورٹی کتنی ہوگی کتنا ناصرین مولا کی جان کی حفاظت پر کام کریں گے لہذا یہ باتیں غیر معقول ہیں انکی کوئی حقیقت نہیں اور نہ یہ بات درست ہے کہ امام اس وقت کسی جگہ شادی کر کے رہ رہے ہیں اپنی آل اولاد کے ساتھ یہ سب افسانے ہیں ہماری روایات میں ایسی کوئی بات نہیں ہے اور یہ جزیرہ خضراء نامی جھوٹی کتاب ہے جو ساتویں آٹھویں صدی کے کسی مصنف کی لکھی ہوئی کتاب تھی وہ اس کتاب سے یہ خرافات نکلیں ہیں۔
ہماری احادیث و روایات کا تیسری چوتھی صدی میں ہی سلسلہ ختم ہوگیا تھا ان میں ایسی کوئی بات نہیں ہے تو امام عج جب ظہور کریں گے تو سب کے لیے کریں گے اور انکی اولاد زمانہ ظہور میں ظاہر ہوگی اب انکی کوئی اولاد ہے یا نہیں ہمیں اس بارے میں کچھ معلوم نہیں۔

استاد مہدویت علی اصغر سیفی صاحب
عالمی مرکز مہدویت قم​

دیدگاهتان را بنویسید