سوال:
میرا سوال ھے کہ اگر میں کوئی کام صرف مولا کے لیے کرنا چاہتی ہوں تاکہ جب مولا آئیں تو میں انکے کام آ سکوں انکی نصرت ہو سکے
*تو کیا مولا جان سے مدد مانگ سکتی ہوں؟*
*اور کیسے مدد لوں مولا جان سے؟*
کیوں کے اس کام میں صرف مولا ہی مدد کر سکتے ہیں میری تبھی میں انکے لیے یہ کام پورا کر سکونگی؟
جواب:
انسان اپنے تمام کاموں کو زمانے کے ولی کی اطاعت میں کریں ہدف تو ہمارا پروردگار کی رضایت کوحاصل کرنا ہے اور ہر منتظر موحد بھی ہے اور تو توحید کا پاس رکھنا ہمارا اولین فریضہ ہے ہمارے سارے کام قربۃ الی اللہ ہونے چاہیے لیکن اپنے زمانے کے ولی کی اطاعت میں جو کام بھی ہم اللہ کے لیے کریں اس میں زمانے کا ولی راضی ہوگا چونکہ سب سے بڑے موحد وہ ہیں سب سے بڑے توحید پرست وہ ہیں۔
اگر ہم بھی توحید پر چل رہے ہیں تو انکی اطاعت میں چل رہے ہیں لیکن اللہ کے لیے کاموں میں امام۔زمانہ عج سے مدد حاصل کر سکتے ہیں اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ مولا سے توسل کریں اور توسل کرنے کےلیے جو دعائیں اور زیارات امام سے مخصوص ہیں جیسے زیارت آل یسین اس پر ہمارے علماء بہت تاکید کرتے ہیں یا دعاۓ عہد و ندبہ اور دعاۓ سلامتی امام زمان عج یہ ساری چیزیں مولا کی توجہ حاصل کرنے کےلیے اور ان سے توسل کےلیے ہیں۔یہ وہ چیزیں ہیں جن کی وجہ سے ہمارا قلبی و روحی رابطہ امام سے برقرار رہتا ہے اور ان پر عمل کرنا چاہیے۔
استاد مہدویت علی اصغر سیفی صاحب
عالمی مرکز مہدویت قم