سوال:
میرا سوال ھے کہ اپنی معرفت، اور روحانیت کو کس طریقے سے بڑھایا جا سکتا ہے ۔ جبکہ انسان 24 گھنٹے باوضو رہے , پنجگانہ نماز اول وقت میں پڑھتا ہوں ۔نماز شب بھی ادا کریں امام زمانہ عج کی نیابت میں اعمال بھی کریں آپ عج کو ہدیہ نوافل بھی پیش کریں ۔مطلب ہر وہ کام کریں جس سے مولا راضی ہو اور پھر بھی شیطان اس انسان پر بار بارحملہ کر کے کمزور کریں تو انسان اپنے دفاع کے لئے کیا طریقہ اختیار کریں ؟
جواب:
ان تمام اعمال کے باوجود ایک جگہ خامی اور نقص ہوتا ہے خواہ اسکا تعلق حقوق اللہ سے ہو یا حقوق العباد سے کہ جہاں سے شیطان انسان پر حملہ کرتا ہے
ایک متقی شخص کو چاھئیے اس سے پہلے کہ لوگ اسکی خامیاں تلاش کریں خود اپنی خامی اور نقص کو تلاش کرے اور اسے درست کرے
مثلا دیکھے کس مسئلہ میں وہ کمزور پڑ جاتا ہے وہاں اللہ کی نہیں بلکہ اپنے نفس کی مانتا ہے اس کو درست کرے اس حوالے سے علماء اخلاق سے مشورہ لے
اللہ تعالیٰ ہم سب کو نیک راہوں کی ھدایت دے اور برائیوں سے محفوظ رکھے آمین۔
استاد مہدویت علی اصغر سیفی صاحب
عالمی مرکز مہدویت قم