مہدوی سوال وجواب
سوال:
میرا سوال ھے کہ امام حسین علیہ السلام کا دور امام زمانہ عجل الله فرجہ شریف کے بعد شروع ہوگا پھر وہ حکومت کرینگے اس کا مطلب ہے کیا جب امام زمانہ ظہور کے بعد جب سب آ جائیں گے تو کیا امام زمانہ کی بھی شہادت یا وفات ہوگی اس چیز کو جاننا ضروری ہے کیونکہ جب ہم امام کی سلامتی کے لیے دعا پڑھ رہے ہیں تو ہمیں یہ بھی پتہ ہونا چاہئے کہ کس طرح وہ پروردگار کی طرف واپس جائیں گے تو امام حسین علیہ السلام کا دور شروع ہوگا یا وہ سرنڈر کر دیں گے اپنی حکومت کو پھر امام حسین کا دور شروع ہوگا اور امام زمانہ انہی کے انڈر ہوگے اسکی وضاحت کر دیں اور ساتھ کتابوں کا حوالہ بھی دیجئیے گا؟
جواب:
رجعت کے موضوع پر جو ہم نے کتابچہ پڑھایا ہے اسکے نیچے کتابوں کے حوالے موجود ہیں جیسے کمال الدین،الغیبت نعمانی ،الغیبت طوسی،اصول کافی،بحار الانوار اور آپ کی خدمت میں عرض کریں کہ اس دور میں بھی ہمارے علماء نے کتابیں لکھی جیسے منتخب الاثر ہے آیت الله صافی گلپگانی کی یا معجم امام مہدی صلوت الله علیہا آیت الله کورانی کی ان ساری کتابوں میں رجعت کے بارے میں احادیث ہیں۔
اب آپ کا جو سوال ہے کہ امام زمانہ علیہ السلام جب حکومت کرینگے تو ظاہر ہے اس وقت بہت سارے انبیاءو آئمہ علیہم السلام رجعت کرینگے بالخصوص امام حسین علیہ السلام کی رجعت۔تو یقیناً اس وقت حاکم زمین پر خلیفہ خدا وہ امام مہدی عجل الله فرجہ شریف ہونگے اور باقی جو لوگ رجعت کرینگے وہ انکی حکومت کا زمانہ دیکھنے کے لیے رجعت کرینگے اور انکے اندر میں،تم یا انا نہیں ہوتی وہ سب تابع ہوتے ہیں جو بھی وقت کی حجت خدا ہو اور موت برحق ہے امام زمانہ علیہ السلام 70 سال تک حکومت کرنے کے بعد روایات کی رو سے بالآخر دنیا سے چلے جائے گے۔
اب وہ کیسے جائیں گے وفات ہے یا شہادت ہمیں دقیق معلوم نہیں لیکن بعض روایات کی رو سے جب وہ جائیں گے اسکے بعد سید الشہداء انکی نماز جنازہ بھی پڑھیں گے وہ دنیا کے حاکم ہونگے اور ایک طولانی عرصہ حکومت کرینگے ۔
استاد مہدویت علی اصغر سیفی صاحب
عالمی مرکز مہدویت قم