سوال:
میرا سوال ھے کہ اب تک کیوں یہ درس ( حدیث معراج) اتنے عام نہیں ہوۓ ہمارے علماء ان کو منبر کے اوپر سے بیان نہیں کرتے کہ یہ اتناضروری ہے کہ اپنے اخلاقیات کو درست کرنا یا درس اخلاق حاصل کرنا ورنہ امام کے ظہور میں تاخیر ہوتی رہے گی جب تک ہم اپنی صفوں کو درست نہیں کریں گے تو کیوں علماء کرام اس پر زیادہ توجہ نہیں دے رہے یا منبر سے اس کا اتنا ذکر کیوں نہیں ہوتا؟
جواب:
ہمارے منبر کا خاص مزاج ہے وہاں عام طور پر لوگ درس سننے نہیں جاتے لیکن پھر بھی ہمارے بعض علماء یہ کوشش فرماتے ہیں کہ فضائل کے ساتھ ساتھ کچھ وعظ بھی سنایا جاۓ اور لوگوں کو آئمہ علیہ السلام کے فرامین اور ایک دینی زندگی جو ہماری ہونی چاہیے کہ جسکا انتظار مولا امام زمان عج فرمارہے ہیں کہ جس میں شریعت پر عمل بھی ہے اور اخلاقی طور پر اپنی تربیت ہے اس پر بھی علماء کام کررہے ہیں تو انشاء اللہ آہستہ آہستہ اب یہ لوگوں کے مزاج میں یا انکی پسند میں بھی یہ بات آرہی ہیں اور کچھ ایسی جگہیں ہیں جہاں لوگ خود یہ تقاضہ بھی کرتے ہیں۔
ہاں یہ بات عام نہیں ہوئی تو انشاءاللہ
اللہ کرے ہمارے معاشروں میں فضائل کے ساتھ ساتھ آئمہ علیہ السلام کی سیرت کی طرف توجہ دلائی جائے اور اس سیرت کو اپنے لیے اسوہ بنایا جائے اور سب اہل ایمان کی اسکی طرف انشاءاللہ توجہ ہو۔جب یہ توجہ ہوگی تو پھر مولا کے خدمت گزار ناصر بھی سامنے آئیں گے جن کا امام عج انتظار کر رہی ہیں۔
استاد مہدویت علی اصغر سیفی صاحب
عالمی مرکز مہدویت قم