آخری پوسٹیں
درس امامت 4_ فلسفہ وجوب عصمت اہل سنت کے نظریہ کی رد
جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ_گوھر شاہی سے آشنائی- درس10
جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ_درس 8_ موضوع درس: قادیانیت سے آشنائی
دروس لقاءاللہ_ اللہ کے خالص بندوں کے مقامات
کتابچہ 14_موضوع : جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ
کتابچہ 14 _ موضوع : جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ

مہدی آخر الزمان (عج) عيسائی کتب ميں 1

مہدی آخر الزمان (عج) عيسائی کتب ميں 1

ترجمہ : فرحت حسین مہدوی

عيسائی مذہب اور مقدس کتب ميں موعود آخرالزمان کے بارے ميں واضح بشارتيں موجود ہيں- انجيل متی، لوقاء، مرقس، برنابا اور يوحنا کے مکاشفات اس سلسلے ميں خاص طور پر قابل ذکر ہيں-

عيسائی کہتے ہيں کہ عيسی (ع) يہود کے موعود ہيں؛ اور يہوديوں نے عالمی حکومت کی تشکيل ميں حضرت عيسی (ع) کی ناکامی کو دستاويز بنا کر اس عقيدے کو رد کرديا ہے-

:انجيل

انجيل برنابا ميں حضرت مہدی کے بارے ميں بشارتيں صراحت کے ساتھ بيان ہوئی ہيں ليکن چونکہ عيسائيوں کی اکثريت انجيل برنابا کو معتبر نہيں سمجھتے يہاں ہم ان کے ہاں معتبر انجيلوں کی نويديں اور بشارتيں نقل کرتے ہيں:

1: “بجلی مشرق سے ساطع ہوکر مغرب ميں ظاہر ہوگی، پسر انسان کے بيٹے (انسان کا بيٹا) کا ظہور بھی ايسا ہی ہوگا … اس کے بعد پسر انسان کی علامت آسمان ميں ظاہر ہوگی، اور اس وقت زميں کے تمام گروہ و مکاتب کے پيروکار سينہ زنی کريں گے اور پسر انسان کو ديکھيں گے جو آسمان کے بادلوں پر قوت و جلال کے ساتھ آتا ہے … آسمان و زمين زائل نہيں ہونگے، مگر اس روز اور گھڑی جس کا علم کسی کے پاس بھی نہيں ہے حتی کہ ملائکۃ اللہ کے پاس، سوائے پدر کے اور ميرے اور بس … لہذا تم بھی تيار ہوجاۆ کيونکہ ايسی گھڑی پر پسر انسان آئے گا جس کا تم گماں بھی نہيں کرسکتے ہو”-

2: “… ليکن جب پسر انسان اپنے جلال ميں اپنے تمام مقدس فرشتوں کے ساتھ آئے گا اپنے جلال کی کرسی پر بيٹھے گا، اور تمام امتيں اس کے حضور جمع ہونگی اور وہ انہيں ايک دوسرے سے الگ کريں گے؛ جس طرح کہ شبان (گڈريا) بھيڑوں کو بکريوں سے جدا کرتا ہے”-

3:”… آن گاہ تم پسر انسان کو ديکھو جو قوت و جلال عظيم کے ساتھ بادلوں پر آئے گا، اس وقت وہ اپنے فرشتوں کو جہات اربعہ سے، زمين کی انتہاۆں اور فلک کی انتہاۆں سے مجتمع کرے گا— تاہم اس روز اور اس گھڑی کی اطلاع پدر (باپ) کے سوا کسی کے پاس نہ ہوگی، نہ فرشتے مطلع ہونگے اور نہ ہی پسر— پس خبردار رہو اور دعا کرو کيونکہ تمہيں نہيں معلوم کہ وہ وقت کب ہوگا…”-

 

دیدگاهتان را بنویسید