بچوں کو کیسے نماز کا عادی بنائیں؟
- بچوں کو نماز کا بچگانہ زبان میں تعارف کرائیں۔
- اس کی عمر کے مطابق نماز کے بارے میں سادہ سوالات پوچھیں۔
- گھر والے مل کر بچوں کے ساتھ نماز پڑھیں۔
- بچے کے لیے اس کی پسند کا جائے نماز اور تسبیح لیں۔
- وضو کے لیے واش بیسن تک پہنچنے کے لیے مقابلہ رکھیں کہ کون جلدی پہنچے گا۔
- مسجد میں بچوں کو اپنے ساتھ لے کر جائیں اور وہاں ان کے ساتھ محترمانہ رویہ اختیار کیا جائے۔
- نماز کے حوالے سے ڈرائنگ بنوایے۔
- بچے کے ساتھ نماز پڑھتے ہوئے مختصر نماز پڑھیں کہ بچہ اکتا نہ جائے۔ مثلاً تسبیحات اربعہ صرف ایک دفعہ یا رکوع اور سجدے میں صرف تین بار سبحان اللہ۔
- نماز کے بعد بچے کی زبان میں دعائیں مانگیں مثلاً سیروتفریح پر جانے یا سائیکل کے حصول کی خواہش۔
- گھروں میں نماز سے متعلق اپنے بچوں کے درمیان کوئز مقابلہ جات کروانا۔
عالمی مرکز مہدویت قم