قاديانيت کے ذيل ميں ايک سوال
قاديانيت کے ذيل ميں ايک سوال
قاديانيت کے ذيل ميں ايک سوال
استاد حجت الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی
ہمارا نظريہ عقيدہ مہدويت کے حوالے سے مستقبل کے طرف بھى اميد کے عنوان سے نگاہ کرتا ہے
مثلا امام کے حکومت و ظہور و حالات بعد از ظہور
حتى موت کے بعد ان کے اعوان و انصار کى صورت اٹھنے کى آرزو
دعاے عہد اسکى ايک جھلک ہے۔
تو قاديانيت کے مطابق مرزا ملعون مہدى تھا نعوذ باللہ
اب انکا مستقبل کے لئے کيا نظريہ ہے اور دوسرا سوال جمن شاہي کے متعلق فرماديں ؟
جواب :قادیانیت کے اندر جو مھدویت کا دعویٰ ھے وہ اھل سنت کے اندر جو امام مھدی علیہ السلام کے بارے میں عقیدہ اور نظریہ ھے اس سے بنا ھے. یعنی قادیانیت کا جو گروہ ھے یہ اھل سنت کا مھدویت کے حوالے سے انحرافی گروپ ھے ۔اس باطل فرقے کا بانی اصل میں سنی تھے جہنوں نے پہلے امام مہدی علیہ السلام اور پھر عیسیٰ ع ھونے دعویٰ کیا۔ اہل سنت کے نزدیک یہ ھے کہ امام عجل پہلے ظہور کریں گے پھر حضرت عیسیٰ ع آئیں گے اور امام مھدی ع دنیا سے چلے جائیں گے اور عیسیٰ ع حکومت کریں گے اور اس کے بعد پھر قیامت ھے ۔تو قادیانیت میں یہ کہتے ھیں کہ مرزا غلام احمد قادیانی ہی امام مھدی ع اور عیسیٰ ع دونوں ھستیاں اسکی وجود میں اکٹھی ھوگئی ھیں(معاذ اللہ) یہ عیسیٰ ع بھی تھا اور مھدی ع بھی نعوذ باللہ ۔اب یہ اس کے بعد والا زمانہ ھے. اور اس کے اوصیاء کا زمانہ ھے. ظاھر ھے یہ ایک مرزا غلام احمد قادیانی کی نسل سے جو تین چار خلیفے آئے ھوئے ھیں تو اب جو ان کا موجودہ نبی یا خلیفہ ھے یہ کہتے ھیں کہ یہ بعد والا زمانہ ھے پھر قیامت ھے باقی امام مھدی ع حکومت کریں گے اور پوری دنیا پر اسلام کا بول بالا ھوگا اس پر بھی یہ تاویلیں کرتے ھیں کہ اسلام کا بولا بالا یعنی قادیانیت کی شکل میں نیا اسلام ھے جو پوری دنیا میں پھیل رھا ھے ۔اور قادیانی نظریہ عدالت کا پرچار کررھے ھیں اور یہی عدالت ھے ۔
یہ سارا انحراف ھے قرآن اور احادیث کو غلط انداز سے تاویل کرنا اس پر ھم نے اپنے دروس میں مفصل گفتگو کی ھے اس حوالے سے۔جہاں تک جمن شاھی کے بارے میں ھے تو اس حوالے سے گفتگو شروع ہوگی انشاء اللہ