عالمی مرکز مهدویت – icm313.com

سوالات و جوابات

سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات

سوالات و جوابات

استاد حجت الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی

سوال : امام عجل اللہ فرجہ الشریف کے قریب ہونے کے لئے ہم کون سا کام زیادہ سے زیادہ انجام دیں اور اس بات کا علم کیسے ہو کہ آیا امام عجل ہم سے راضی ہیں بھی یا نہیں…..
امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کو ایسا کون سا ہدیہ بھیجیں کہ پتہ چلے کہ ہم اپنے وقت کے امام عجل کو ہدیہ بھیج رہے ہیں۔؟

جواب: امام عج سے قربت یعنی ان عج کی جتنی معرفت زیادہ ہوگی اور اس معرفت کے مطابق جتنا عمل بڑھے گا اتنی ہی امام عج سے قربت زیادہ ہوگی۔
کوشش کریں کہ مہدویت کورس کو اچھے طریقے سے پڑھیں اور وظائف منتظرین کے حوالے سے جو آپ نے جو کورس میں پڑھا ہے اس پر عمل کریں۔مولا عجل کے حوالے سے ٹائم دیں زیادہ سے زیادہ اس موضوع پر مطالعہ کریں اپنے عمل میں امام عج کو مدنظر رکھیں۔ ان عج کی اقتداء میں اپنے امور انجام دیں ،آپس میں ہمدردی پیدا کریں، امربالمعروف کریں یہ وہی چیزیں ہیں جس سے انسان امام کی نگاہوں میں ان کی دعاؤں میں آ سکتا ہے۔
جہاں تک ہدیہ کی بات ہے تو ہمارا خود بہترین عمل جو ہے عملِ صالح یہ مولا عجل اللہ فرجہ شریف کے لیے ہدیہ ہیں۔
ان عج کی منشا کے مطابق زندگی گزارنا یہ سب سے بہترین ہدیہ ہے اور جب انسان اس طرح کا بن جائے تو خودبخود مولا عج کی نگاہوں میں، ان عج کی دعاؤں میں آسکتا ہے اور وقت ظہور ان عج کا ناصر بھی بن سکتا ہے ۔​

دیدگاه خود را اینجا قرار دهید