آخری پوسٹیں
درس امامت 4_ فلسفہ وجوب عصمت اہل سنت کے نظریہ کی رد
جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ_گوھر شاہی سے آشنائی- درس10
جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ_درس 8_ موضوع درس: قادیانیت سے آشنائی
دروس لقاءاللہ_ اللہ کے خالص بندوں کے مقامات
کتابچہ 14_موضوع : جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ
کتابچہ 14 _ موضوع : جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ

سوالات و جوابات

سوالات و جوابات

استاد حجت الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی

میرا سوال یہ ہے کے قران میں جو ٢٠٠ ایتیں امام مہدی علیہ سلام کے بارے میں ہیں تو ان کا واضح طور کیوں نہیں ترجمہ کیا جاتا؟
اور کیا اصل قرآن امام مہدی علیہ سلام کے پاس ہے؟ کیوں کے میں نے کہی پڑھا تھا کے اصل قرآن امام خود لے کے آئیں گے؟اور دوسرا یہ کے کیا گھر میں ایک سائیڈ پہ کرسی رکھ کے کپڑا ڈال کے کہا جائے کہ یہ امام کی کرسی ہے جب امام آئیں کے تو اس پہ بیٹھیں گے کیا یہ درست ہے؟

جواب :امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے بارے میں جتنی بھی آیات ھیں وہ سب ترجمہ والے قرآن مجید کے اندر اسکا ترجمہ موجود ھے لیکن ان آیات کے اندر خود لفظ مھدی تو نہیں آیا یہ تفسیر ہمیں بتائے گی کہ یہ آیت آخر الزمان کے بارے میں ھے ۔اور یہ امام قائم ع اور ان کے ناصروں کے بارے میں ھے ۔لھذا تفاسیر کے اندر جب قرآن کی آیتوں کی تفسیر ھوتی ھے تو وہاں احادیث کی رو سے امام مھدی ع اور انکے انصار کا واضح ذکر ھوتا ھے ۔دوسرا جو آپ کا سوال ھے کہ اصل قرآن امام مھدی ع کے پاس ھے ۔تو اصل قرآن یہی ھے جو ھمارے پاس ھے امام ع کے پاس کوئی اور قرآن نہیں ھے اگر کوئی ایسی بات کرتا ھے تو یہ غلط ھے ۔یہ تمام مسلمانوں کے عقیدے کے خلاف ھے ۔ ھاں امام مھدی ع کے پاس وہ قرآن ھے جو مولا امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے اپنے ھاتھ سے لکھا اور اسکی تفسیر بھی لکھی وہ امام ع کے پاس ھے لیکن اس کا بھی اس قرآن سے کوئی فرق نہیں اور یہ جو گھروں میں کرسی رکھنے کا رواج شروع ھورھا ھے تو یہ نہیں کرنا چاھییے ۔ھمیں خود اپنی طرف سے کوئی چیز ایسی نہیں کرنی چاھییے جس طرح آئمہ معصومین علیہم السلام نے مولاع کے انتظار کا حکم دیا ھے اور جو ھماری زمہ داریاں بیان کی ھیں وھی ھم انجام دیں ۔اگر آج کرسی رکھی جائے گی کچھ عرصہ بعد اس کرسی کا احترام شروع کیا جائے گا اور پھر اس کرسی کی پرستش شروع کردی جائے گی اور یہ انحرافات بڑھتے چلے جائیں گے جس طرح ھم باقی مسائل میں دیکھ رھے ھیں اور پھر یہ کس نے کہا ھے کہ مولا ع نے اس کرسی پر آکر بیٹھنا ھے ۔ ھوسکتا ھے مولا ع زمین پر بیٹھیں ھوسکتا ھے مولا ع اپنے لیے کسی اور طرح کا مسند بنائیں تو ان چیزوں سے دوری کرنی چاھییے ۔

دیدگاهتان را بنویسید