استاد حجت الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی
آغا صاحب دشمن امام زمان ع کو کیسے پہچانیں؟
جواب : دشمنان امام زمان علیہ السلام وہ ھیں جو مولا ع کا انکار کررھے ھیں جیسے عالمی سامراج، یہودی اور صیہونی یہ سب لوگ انکار کررھے ھیں ۔اسی طرح مسلمانوں کے اندر بھی کچھ باطل مکاتب ھیں جو مولا امام زمان علیہ السلام کے منکر ھیں ۔ اھل سنت کے اندر کچھ مصری لوگ دیکھ رھے ھیں اور الاظہر یونیورسٹی کے فارغ التحصیل وہ کہہ رھے ھیں کہ کوئی مھدی ع نہیں ھے وہی عیسیٰ مسیح ھے۔یا قادیانیت جو باطل فرقہ ھے وہ بھی امام مھدی علیہ السلام کا منکر ھے کیونکہ وہ کہتے ھیں کہ امام مھدی ع مرزا غلام احمد قادیانی کی شکل میں پہلے آچکا ھے (نعوذباللہ) اسی طرح ھم دیکھتے ھیں کچھ اور فرقے جیسے اسماعیلیہ ھے زیدیہ ھے ۔خلاصہ یہ ھے کہ کچھ تو منکر ھیں کچھ جو ھیں وہ تخریب کا کام کررھے ھیں یعنی امام زمانہ علیہ السلام کا جو اصل چہرہ ھے اسے بگاڑنے کی کوشش کررھے ھیں جیسے نعوذباللہ دنیا میں مولا ع قتل و غارت بپا کریں گے ،بے پناہ ظلم ھوگا،خون کی ھولی کھیلی جائے گی۔ اس میں غیر مسلم بھی ھیں جو مختلف فلمیں بنا رھے ھیں ھالی وڈ میں آخر الزمان کے حوالے سے اس میں بھی مشرق سے آنے والے رھبر جس نے دنیا پر حکومت کرنی ھے غلط انداز سے پیش کیا جارھا ھے اور خود شیعت کے اندر بھی باطل اور غالی ٹائپ کچھ لوگ جو حقائق سے مطلع نہیں ھیں،یا کچھ بے بصیرت جن کو احادیث کی فہم نہیں ھے وہ بھی کچھ اس قسم کا چہرہ پیش کرتے ھیں ۔ کچھ وہ لوگ ھیں کہ جو مھدویت کے خلاف عملاً کام کررھے ھیں مثلاً جو امام زمانہ ع کے نائبین کے منکر ھیں مجتھدین اور انکے خلاف زبانیں کھولتے ھیں اور انکی توھین کرتے ھیں اور انہوں نے اپنے لیے شریعت اور احکام بنائے ھوئے ھیں ۔یہی مختلف نصیری شیخیت یا قلندری جمن شاھی مختلف قسم کے فرقے ھیں کہ جو پیر و مرشد والے نظام پر چل رھے ھیں ۔ تو یہ بھی عملاً دشمنی کررھے ھیں کیونکہ امام ع کے ھدف کو اور انکے مشن کو نقصان پہنچا رھے ھیں ۔ تو کئی قسمیں ھیں دشمنوں کی جو کام کررھی ھیں انکار کرنے والے تخریب کرنے والے اور عملی طور پر مولا ع کے اھداف کے مخالفت کرنے والے ۔