سلسلہ گفتگو غیبت و انتظار
چوتھی قسط
استاد مہدویت آغا علی اصغر سیفی صاحب
موضوع بحث کیفیت غیبت امام عج
غیبت امام عج کے تین معنی ذکر ہوئے, ابھی تک ہماری گفتگو پہلے معنی یعنی جسمانی غیبت میں تھی،اس پر سیر حاصل گفتگو ہوچکی ہے۔
دوسرا معنی امام زمان عج کا ناشناس ہونا ہے
یعنی امام زمان عج جسمانی طور ہمارے درمیان ہیں شاید ہم دیکھتے بھی ہیں لیکن آپ کو پہنچانتے نہیں ہیں۔
امام زمان عج جہاں بھی چاھیں جائیں ، زندگی گذاریں اور لوگوں سے ملاقات کریں کوئی بھی آپکی حقیقت حال سے باخبر نہیں ہے ۔
اس معنی و مفہوم پر بھی احادیث و روایات موجود ہیں۔
شیخ طوسی رح نے اپنی کتاب الغیبۃ میں دوسرے نائب خاص یعنی جناب محمد بن عثمان عمری سے نقل کیا ہے:
خدا کی قسم ، اس امر کے صاحب ہر سال حج کے موسم میں تشریف لاتے ہیں آپ عج لوگوں کو دیکھتے ہیں اور انہیں پہنچانتے ہیں لیکن لوگ آپ کو دیکھتے تو ہیں مگر آپ کو پہنچانتے نہیں ہیں۔(کتاب الغیبۃ, شیخ طوسی، صفحہ 221)
اسی لیے بعض روایات میں کہا گیا ہے جب آپ عج اذن خدا سے ظہور کریں گے اور دنیا جب آپ کا مشاہدہ کرے گی تو بہت سے لوگ کہیں گے کہ ہم نے انہیں پہلے کہیں دیکھا تھا۔۔۔۔
جاری ہے