سلسلہ گفتگو غیبت و انتظار پہلی قسط
استاد مہدویت: حجت الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی
غیبت کا معنی و مفہوم
عربی لغت کی کتابوں مثلا مجمع البحرین یا لسان العرب کی رو سے غیبت کا معنی آنکھوں سے پنہاں ہونا ہے غائب اسے کہتے ہیں جو حاضر و ظاھر نہ ہو۔
یہ ہم شیعان حیدر کرار کا خاص عقیدہ ہےکہ ہمارے بارھویں امام حضرت حجت بن الحسن عج اللہ فرجہ الشریف بحکم پروردگار غیبت میں ہیں اور طولانی عمر مبارک رکھتے ہیں اور یہ غیبت تا زمان ظہور رہے گی زمانہ ظہور کا علم فقط پروردگار کو ہے۔
ہمارا یہ عقیدہ بیان کرنے والی قدیم ترین کتابیں مثلا الغیبۃ نعمانی اور الغیبۃ طوسی قابل توجہ ہیں۔
اب یہاں ایک سوال جو سامنے آتا ہے وہ یہ کہ امام عصر عج کی غیبت سے مراد کیا ہے؟
اس غیبت کی علمی تعریف و تشریح کیا ہے؟
کتاب کمال الدین صدوق، غیبت طوسی، الارشاد شیخ مفید، تاریخ غیبت کبری صدر نیز دیگر بہت سی کتب میں احادیث و روایات نیز علماء اعلام کی آراء کے پیش نظر غیبت امام زمان عج کی تین طرح کی تشریح سامنے آئی ہے :
1: جسم پنہاں ہے۔
2: جسم پنہاں نہیں بلکہ امام ناشناس ہیں۔
3: جسم بھی پنہاں ہے اور ناشناس بھی ہیں یعنی شخص اور شخصیت دونوں غائب ہیں۔
جاری ہے…..