تازہ ترین پوسٹس

سلسلہ دروس دعائ عہد_ یہاں نور عظیم سے کیا مراد ہے؟

سلسلہ دروس دعائ عہد

امام جعفر صادقؑ سے نقل ہوا ہے کہ جو شخص چالیس روز تک ہر صبح اس دعا کو پڑھے تو وہ امام ﴿عج﴾ کے مدد گاروں میں سے ہو گا اور اگر وہ امام(ع) کے ظہور سے پہلے مر جائے تو خداوند کریم اسے قبر سے اٹھائے گا تاکہ وہ امام کے ہمراہ ہو جائے اللہ تعالیٰ اس دعا کے ہر لفظ کے عوض اسے ایک ہزار نیکیاں عطا کرے گا اور اسکے ایک ہزار گناہ محو کر دے گا وہ دعائے عہد یہ ہے۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ.
اَللّٰھُمَّ رَبَّ النُّورِ الْعَظِیمِ
اے معبود اے عظیم نورکے پرودگار

یہاں نور عظیم سے کیا مراد ہے؟
ہمارے بعض علمائے کرام فرماتے ہیں کہ نورِ عظیم سے مراد خود رب کا نور ہے کہ جو پورے جہاں پر چھایا ہوا ہے۔ جو ہمارے ظاہر میں بھی ہے اور ہمارے باطن میں بھی ہے۔

اور یہاں بعض علماء فرماتے ہیں کہ یہاں نور عظیم سے مراد سرورِ کائنات رسالتِ مآبؐ کا نور ہے کیونکہ پروردگار عالم نے جتنی بھی مخلوقات خلق کئیں سب میں سب سے بڑا نور سرورکائناتؐ ہیں۔

اور بعض علماء فرماتے ہیں کہ یہاں نورِ عظیم سے مراد زمانے کی حجت امام مھدی علیہ السلام عج ہیں جو ہمارے اور رب کے درمیان واسطہ فیض ہیں اور سب کچھ ان کے ذریعے پہنچتا ہے۔ اَللّٰھُمَّ رَبَّ النُّورِ الْعَظِیمِ

دنیا کا سب سے بڑا نور کہ جس کا خالق پروردگار ہے وہ امام مہدیؑ کا نور عظیم ہے۔ یعنی امامؑ عج کے سارے امور اللہ کے ہاتھ میں ہیں اسی نے ان کو غائب کیا اور وہی ان کو ظاہر کرے گا۔

اور ہم اپنی دعا میں کہہ رہے ہیں کہ اس نور عظیم کے پروردگار ہمارا یہ عہد اور ہماری یہ صلواۃٰ ہمارے مولاؑ امام زمانؑ عج تک پہنچا دے اور ہمیں غیبت ہمارے مولا کے فیوض سے محروم نہ کر اور غیبت میں ہمیں ہمارے مولا کے سارے فیض عطا کر اور زمانہ ظہور میں بھی ہمیں اپنے مولاؑ عج کے ناصرین میں قرار دے۔ اور اے پروردگار ان کے ظہور میں تعجیل فرما۔
الہیٰ آمین۔

اَللّٰھُمَّ رَبَّ النُّورِ الْعَظِیمِ
رب سے مراد پروردگار، پرورش دینے والا، تربیت کرنے والا ۔ اس کا ایک مادہ ربوہ ہے یعنی بڑھانے والا۔

پروردگار انبیاؑ ء اور تمام برگزیدہ ہستیوں کے نور اور علم کو بڑھاتا ہے۔ چونکہ یہ لحظہ لحظہ اللہ کی یاد میں رہتے ہیں۔ اس کی عبادت کرتے ہیں۔ تو پروردگار بھی ان کے کمالات کو بڑھاتا ہے۔ اور ان کے کمالات کو ظاہر کرتا ہے۔

آئمہ معصومینؑ سے احادیث میں آیا ہے کہ ہر شب جمعہ اور جمعہ پروردگار ہمارے نور اور علم میں اضافہ کرتا ہے۔ بلکہ بعض احادیث میں آیا ہے کہ ہر دن ہمارے علم میں اضافہ کرتا ہے۔ قرآن میں اللہ نے نبیؐ کو کہا کہ مجھ سے علم مانگ یہ ہمارے لیے درس ہے۔

عالمی مرکز مہدویت قم ایران

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *