تازہ ترین پوسٹس

سلام علیکم! اپنے روزانہ کے تمام اعمال( واجب و مستحب) بجا لانے کیساتھ کیساتھ کس طرح۔۔۔

سوال:

سلام علیکم!
اپنے روزانہ کے تمام اعمال( واجب و مستحب) بجا لانے کیساتھ کیساتھ کس طرح معرفت امام بڑھائی جائے , میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ ہر وہ کام کروں جس سے میرے مولا عج کے ظہور میں تعجیل ہو
لیکن مجھے سکون نہیں مجھے لگتا ہے میرے مولا مجھ سے دور ہیں مجھے ایسا کیا کرنا ہے کہ میں روحانیت اور اپنے امام زمانہ عج کی معرفت بڑھا سکوں ؟

جواب:

یہ سب اعمال مولا عج کی معرفت کا اظہار ہے
معرفت و مودت ایسا سمندر ہے جسکا دوسرا کنارہ نہیں جو اہل معرفت ہیں وہ ہمیشہ ایسے ہی تشنگی کا اظہار کرتے ہیں
آپ انہی اعمال کو بجالاتی رہیں
ساتھ جس قدر ہوسکے امام زمان عج کی معرفت پر دروس سنیں اور مولا عج کے حوالے سے نکات کو دوسروں کے لیے بیان کریں
انفرادی اعمال کے ساتھ ساتھ اجتماعی پروگراموں کا بھی اہتمام کریں
مثلا اپنے عزیزوں یا دیگر مومنات کے ساتھ دعائے ندبہ یا زیارت آل یٰس کا پروگرام اور ساتھ امام زمان عج کی معرفت پر درس کا اہتمام وغیرہ۔

 استاد محترم علی اصغر سیفی صاحب
 عالمی مرکز مہدویت قم ایران

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *