کیا آپ جانتے ہیں…..!!
♦️آپکی نماز ،خدا کیطرف سے رزق ہے،
بیشتر اوقات پھر بھی بہت سے انسان نماز نہیں پڑھتے !
♦️وہ اذکار جو صبح و شام پڑھتے ہو، رزق ہے۔ یا وہ وقت کہ جب سورہے ہوتے ہو اور اچانک بیدار ہو جاتے ہو ، خودبخود بغیر کسی الارم کے اور نماز میں مشغول ہو جاتے ہو ، یہ رزق ہے ۔ کیوں کچھ لوگ بیدار نہیں ہوتے!!
♦️وہ وقت جب گرفتار مشکل ہو جاتے ہو ، خداوند تمہیں ایسا صبر دیتا ہے تو یہ صبر ، رزق ہے۔
♦️وہ لمحہ جب گھر میں ایک گلاس پانی اپنے ہاتھ سے باپ کو دیتے ہو ، یہ نیکی کرنے کی فرصت ، رزق ہے
♦️کبھی ایسا ہوتا ہے کہ نماز میں تمہاری توجہ نہیں ، اچانک متوجہ ہوجانا اور نماز کو خشوع و خضوع سے پڑھنے لگنا ، یہ خبردار کرنا رزق ہے۔
♦️اچانک امام زمانہ عج کی یاد آنا اور انہیں سلام ھدیہ کرنا اور امام عج کیلئے بےحد دل کا اداس ہوجانا ، رزق ہے۔
♦️یہ رزق واقعی ہے ۔۔۔۔ نہ گاڑی ، نہ آمدنی !
♦️وہ نیکیوں کا رزق اپنے چاھنے والوں کو دیتا ہے نہ ہر کسی کو!
مرکز مہدویت قم ایران