مقبول ترین
درس امامت 4_ فلسفہ وجوب عصمت اہل سنت کے نظریہ کی رد
جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ_گوھر شاہی سے آشنائی- درس10
جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ_درس 8_ موضوع درس: قادیانیت سے آشنائی
دروس لقاءاللہ_ اللہ کے خالص بندوں کے مقامات
کتابچہ 14_موضوع : جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ
کتابچہ 14 _ موضوع : جھوٹے انحرافی فرقوں اور فتنوں کا مقابلہ
حدیث شریف معراج

حدیث شریف معراج – چھٹا حصہ

حدیث شریف معراج 
چھٹا حصہ

یا أَحْمَدُ! مَحَبَّتی مَحَبَّةُ الفُقَرآءِ، فَادْنُ الفُقَرآءَ وَ قَرِّبْ مَجْلِسَهُمْ مِنْکَ، أَدْنُکَ، وَ بَعِّدِ الأَغنِیاءَ وَ بَعِّدْ مَجْلِسَهْم مِنْکَ، فَإِنَّ الفُقَرآءَ أَحِبّآئی

اے احمد میری محبت دراصل فقراء کی محبت ہے پس فقراء کے نزدیک ہو جاؤ اور ان کے مقام کو اپنے قریب کرو( یعنی ان کے ساتھ نشست و برخاست کرو ) اور دنیا دار امیروں سے دور ہو جاؤ اور ان سے نشست و برخاست نہ کرو جان لو کہ فقراء میرے محبوب ہیں

یا أَحْمَدُ! لا تَتَزَیَّنْ بِلینِ الثِّیابِ، وَ طیبِ الطَّعامِ وَ لینِ الوِطاءِ، فَإِنَّ النَّفْسَ مَأْوَى کُلِّ شَرٍّ، وَ هِىَ رَفیقُ کُلِّ سُوء، تَجُرُّها إِلَى طاعَةِ اللهِ وَ تَجُرُّکَ إِلَى مَعْصِیَتِهِ، وَ تُخالِفُکَ فى طاعَتِهِ وَ تُطیعُکَ فیما یَکْرَهُ، وَ تَطغَى إِذا شَبِعَتْ، وَ تَشْکُو إِذا جاعَتْ، وَ تَغضَبُ إِذَا افْتَقَرَتْ، وَ تَتَکَبَّرُ إِذَا اسْتَغْنَتْ، وَ تَنْسَى إِذا کَبُرتْ، وَ تَغْفَلُ إِذا أَمِنَتْ، وَ هِىَ قَرینَةُ الشَّیْطانِ، وَ مَثَلُ النَّفْسِ کَمَثَلِ النُّعامَةِ، تَأْکُلُ الکَثیرَ وَ إِذا حُمِلَ عَلَیْها لا تَطیرُ، وَ مَثَلُ الدِّفْلَى لَوْنُهُ حَسَنٌ وَطَعْمُهُ مُرٌّ.

اے احمد نرم لباسوں سے اپنے اپ کو زینت نہ دو اور خوشگوار کھانے اور نرم بستروں پر راحت کے ساتھ سونے سے پرہیز کرو, نفس تمام برائیوں کا مرکز اور ہر بری چیز کا ساتھی ہے,تم اسے اللہ کی اطاعت کی طرف کھینچو گے وہ تجھے خدا کی نافرمانی کی طرف کھینچے گا، وہ اللہ کی اطاعت میں تمھاری مخالفت کرے گا اور اللہ کی نافرمانی میں تمھاری اطاعت کرے گا، جب وہ سیر ہو جائے گا تو پھر سرکشی کرے گا (اور زیادہ مانگے گا) اور جب بھوکا ہوگا تو شکایت کرے گا ، جب تمھارے پاس کچھ نہیں ہوگا (غریب ہو گئے) تو غضب ناک ہوگا اور جب تمھارے پاس سب کچھ ہوگا (امیر ہو گئے) تو سرکش ہو جائے گا کسی بڑے منصب و مقام پہ پہنچو گے تو (اللہ کی یاد اور اپنے فرائض سے) فراموشی میں مبتلا ہوگا اگر آسائش پاؤ گے تو (اللہ سے) غفلت میں پڑ جائے گا , یہ ہمیشہ شیطان کا ہمدم اور یار ہے، اس کی مثال شتر مرغ جیسی ہے کہ جو بہت زیادہ کھاتا ہے لیکن جب اس پر کوئی بوجھ ڈالو تو وہ پرواز نہیں کرتا یا “دفلی” پودے کی مانند ہے جو دیکھنے میں خوبصورت ہے لیکن بہت تلخ ہے

جاری ہے
ترجمہ: استاد محترم آغا علی اصغر سیفی صاحب
#سلسلہ درس حدیث معراج
#درس مکتوب
# درس معرفت و سیر و سلوک
عالمی مرکز مہدویت قم​

دیدگاهتان را بنویسید