جمعہ کے دن پڑھی جانے والی دعائے ندبہ کس امام نے تعلیم فرمائی۔۔۔
جمعہ کے دن پڑھی جانے والی دعائے ندبہ کس امام نے تعلیم فرمائی۔۔۔
سوال:
جمعہ کے دن پڑھی جانے والی دعائے ندبہ کس امام نے تعلیم فرمائی اور اسکے پڑھنے کی فضیلت کیوں ہے؟
جواب :
علامہ سید ابن طاؤوس نے اپنی کتاب اقبال الاعمال میں اس دعا کو امام صادق علیہ السلام سے منسوب کیا ہے۔
علامہ شیخ محمد تقی شوستری نے اس دعا کو امام مہدی عج سے منسوب کیا ہے۔
علماء و عرفاء اس دعا کی بہت سی برکات و فضائل بیان کرتے ہیں
سب سے اہم برکت و فضیلت یہ ہے کہ پڑھنے والا امام مہدی عج کی توجہ و عنایات حاصل کرتا ہے اسکی زندگی بابرکت ہوتی ہے اور روحانی و فکری طور پر سالم و پاکیزہ ہوتا ہے
بہت سے اہل ایمان اور اولیاء نے اسی دعا کی بناء پر امام زمان عج سے ملاقات کا بھی شرف حاصل کیا ہے
یہ دعا شیعہ عقیدہ کا اظہار اور منتظر کی امام زمان عج کی یاد میں پرسوز فریاد اور ان سے عہدو پیماں بھی ہے
اصفہان کے ایک نیک تاجر کی جب امام زمان عج سے ملاقات ہوئی پوچھا کہ آپکا ظہور کب ہوگا ؟
فرمایا: میرا ظہور نزدیک ہے میرے شیعوں کو کہو کہ جمعہ کے دن دعائے ندبہ کی تلاوت کریں
سید ابن طاؤوس رحمہ اللہ علیہ فرماتے ہیں اس دعا کو عید فطر ، عید قربان ، عید غدیر اور جمعہ کے دن تلاوت کریں۔
استاد محترم آغا علی اصغر سیفی صاحب
عالمی مرکز مہدویت قم ایران