جب مولا عج ظہور فرمائیں گے تو سب سے پہلے یعنی امام حسین ع کے انتقام ۔۔۔
جب مولا عج ظہور فرمائیں گے تو سب سے پہلے یعنی امام حسین ع کے انتقام ۔۔۔
سوال :
جب مولا عج ظہور فرمائیں گے تو سب سے پہلے یعنی امام حسین ع کے انتقام سے پہلے حضرت زھرا س کا انتقام لیں گے اور کیا بی بی سلام اللہ علیھا کا روضہ تعمیر کروائیں گے
کیا ایسی روایات مستند ہیں؟؟
جواب:
ہمارے حدیثی ماخذات میں ایسی روایات موجود ہیں
علماء حدیث ان روایات کے مستند ہونے کے قائل نہیں ہیں
امام مہدی عج کے ذریعے عالمگیر الہی عادلانہ حکومت کا قائم ہونا ہی حضرت زھراء سلام اللہ علیہا کا سب سے بڑا انتقام ہے
بی بی دو عالم نے اسی حکومت کے قیام کے لیے جدو جہد کی اور جام شہادت نوش کیا
روایات کی رو سے امام زمان عج کی حکومت کا ایک نام دولۃ الزھراء ہوگا. یعنی لوگ کہیں گے مہدی نہیں بلکہ حضرت زھراء سلام اللہ علیہا حکومت کررہی ہیں.
استاد محترم آغا علی اصغر سیفی صاحب
عالمی مرکز مہدویت قم ایران ایران