غیبت امام زماں عج
2022-07-20 2022-07-20 13:40غیبت امام زماں عج
غیبت امام زماں عج
استاد حجت الاسلام و المسلمین علی اصغر سیفی
بزرگان دين کے فرمودات کی روشنی ميں صاحبان فکر نے امام زمانہ عليہ السلام کے انقلاب کيلئے چار شرطوں کو ذکر کيا ہے:
(الف). مکمل ضابطہ حيات
(ب) ۔ قيادت اور رہبری
(ج) ۔ انصارو مددگار
(د) : عام لوگوں کي آمادگی
الف:۔ مکمل ضابطہ حيات:
کسي بھی معاشرہ کی موجودہ حالت ميں تبديلی اور اچھے ماحول اور معاشرے ميں بدلنے کيلئے جب بھي کوئی تحريک چلتی ہے تو اسے اپنی کاميابي کيلئے دو چيزوں کی ضرورت ہوتی ہے:
1⃣ معاشرے ميں موجود برائيوں اور خرابيوں کے خاتمے کيلئے بہترين طريقہ و روش کی ضرورت ہوتی ہے۔
2⃣بہترين اور نيک معاشرے کے تحقق اور پھر اس کي ترقی اور استحکام کيلئے ايک منظم اور مکمل قانون اور لائحہ عمل کی ضر ورت ہوتی ہے۔
حضرت ولی عصر (عج)کے عالمی قيام ميں يہي دو شرطيں پائی جاتی ہيں۔
(جاری ہے)