عالمی مرکز مهدویت – icm313.com

غیبت امام زماں عج( دوسرا حصہ)

90cbf610-f240-42f6-8f6c-1f9174359bcc
مہدی مضامین و مقالات

غیبت امام زماں عج( دوسرا حصہ)

غیبت امام زماں عج​
استاد حجت الاسلام و المسلمین علی اصغر سیفی​​
( دوسرا حصہ)

آنحضرت کا قيام پہلے ايک منظم اورمکمل پروگرام کے تحت پورے عالم سے ظلم و ظالمين کا خاتمہ کردے گا اورپھر دنياوالوں کو ايک صحيح و سالم ٬ پر امن اور عدل وانصاف کي بنيادوں پر قائم زندگي عطا کرے گا۔
اور يہ کام حضرت وليعصر (عج) کے قيام ميں ہوکر ر ہے گا کيونکہ اللہ رب العزت نے اپنے لامحدود علم و حکمت اور قدرت کے ذريعے اپنی بہترين مخلوق يعنی حضرتِ انسان کي مادی ٬ معنوی٬ فردی اور اجتماعی ضروريات کو مدنظر رکھتے ہوئے ايک مکمل اور صحيح دستور العمل وضع فرمايا.
پھر اسے دين اسلام اور قرآن کي صورت ميں اپنے آخري نبی پر نازل فرمايا ہے وہ آنحضرت کے آخری جانشين حضرت وليعصر (عج) کے ذريعے اجراء ہوگا۔
اسي سلسلے ميں رسول اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمايا:
(سُنَّتُہ سنّتي يُقيمُ الناسَ عَلي مِلّتي وَشَريعَتي وَيَدْعُوھُمْ الي کتابِ رَبّي عزّوَجل)
اس کي سيرت اور سنت ميری ہی سيرت و سنت ہے اور وہ لوگوں کو ميرے دين اور آئين پر چلائے گا اور انہيں کتاب خدا کي طرف دعوت دے گا۔ کمال الدين ج۲/ب۳۹.
جاری ہے….. ​

دیدگاه خود را اینجا قرار دهید