وبلاگ

عطر انتطار (1)

مہدی مضامین و مقالات

عطر انتطار (1)

حضرت امام مہدی عج نے فرمایا:
‘ہمیں اپنے شیعوں سے کوئی چیز دور نہیں کرتی مگر ان کے (وہ برے)اعمال جو ہم تک پہنچتے ہیں اورہمیں پسند نہیں آتے اورہم ان سے ایسے اعمال کے ارتکاب کو جائز نہیں سمجھتے”۔(احتجاج،ج٢،ش٣٦٠،ص٦٠٢.)

تشریح:

برے اعمال انسان پر جو برے اثرات ڈالتے ہیں کہ اعمال نامہ سیاہ کرتے ہیں ، عذاب موت،عذاب قبر،عذاب حشر…اسی طرح روح و روان انسان کو بیمار کرتے ہیں …ساتھ ساتھ اسکے اور اسکے ضمیر اسی طرح خدا و رسول اور امام سے فاصلہ بڑھاتے ہیں ۔
اس حدیث میں امام عصر عج نے اسی تلخ حقیقت کی طرف اشارہ فرمایا ہے کہ میرے اور شیعوں کے درمیان فاصلہ اور حجاب کا باعث انکے برے اعمال ہیں کہ جو انہیں بہت سی توفیقات سے محروم کردیتے ہیں ۔
امام کا قرب اور انکی نطر عنایت بہت بڑی الہی توفیق ہے ،اسکی قدر جاننی چاہئے ، ہمیشہ اسکے حصول اور اسے باقی رکھنے کے لیے اچھے اعمال اور دعاوں سے بھرپور کوشش کرنی چاہئے۔
اس فرمان سے یہ بھی استفادہ ہورہا ہے کہ امام زمان عج کی غیبت کے طولانی ہونے میں ہم شیعوں کے برے اعمال کا بھی کردار ہے ۔کیونکہ یہ فرمانا کہ برے اعمال مجھ سے تمہاری دوری بڑھارہے ہیں، تو دوری یعنی امام کے ظہور کو دور کررہے ہیں اور اس میں تاخیر ڈال رہے ہیں۔
دیگر احادیث سے بھی یہ استفادہ ہوتا ہے کہ امام عج کے ظہور میں انکے ناصرین اور حقیقی منتظرین کے تیار ہونے کا اہم کردار ہے اور وہ تیاری اسی وقت ہوگی ، جب ہم لوگ برے اعمال کو ترک کریں گے۔

  طالب دعا:علی اصغر سیفی​

دیدگاه خود را اینجا قرار دهید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *

ٹیگز

آڈیوز آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی سے گفتگو استاد مہدویت علی اصغر سیفی اسلام کا تمام ادیان پر غلبہ اللہ تعالي کا وعدہ ، مؤمنين کي خلافت الھی امداد امام حسین(ع) کے قاتلوں سے انتقام امام زمان علیہ السلام کی علمی حوالے سے طولانی عمر امام زمانه امام زمانه(عج) کي سيرت پيش کرنے ميں افراط و تفريط امام زمانہ امام زمانہ(عج) کی زندگی میں غیب کا واضح ترین نقطہ امام زمانہ (عج) کی طولانی عمر امام زمانہ (عج) کی غیبت امام زمانہ(عج) کے ظاھری اوصاف امام زمانہ عج کی طولانی عمر مبارک کے حوالے سے گفتگو کی دو جہات ہیں امام عصر (عج) کی  مخفی ولادت امام عصر(عج) کی غیبت کا فلسفہ امام قائم (عج) کا اھل بیت پیغمبر سے ہونا امام مهدي (عج ) کے ظهور کا وقت معين کرنا امام مہدی (عج) امام مہدی(عج) حضرت علی(ع)  کی نگاہ میں امام مہدی (عج)حضرت فاطمہ علیھاالسلام کی اولاد سے ہیں امام مہدی(عج) غدیر میں امام مہدی(عج) پر عقیدہ کا واجب ہونا امام مہدی(عج) کی عالمی دعوت اور حکومت امام مہدی(عج) کے زمانہ میں نعمات کی فراوانی امام مہدی عج نہج البلاغہ کی رو سے امام مہدی عليہ السلام پر عقيدہ امر ظهور کے حوالے سے جلد بازي انتظار کا معنی یہی زندہ ہونا ہے۔ آئمہ معصومینؑ اپنے رہبر کے متعلق امتوں کی شناخت تحقیق کا طریقہ کار حجت الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی حضرت علی (ع) کی ولایت اور جانشینی کا اعلان حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نازل ہونا اور امام زمانہ (عج)کی اقتداء کرنا مهدویت آڈیوز مهدوی پروگرامز مھدویت آڈیوز مہدویت ویڈیوز نہج البلاغہ ویڈیوز پیغمبراکرم(ص) کے ھم نام کتاب
Select the fields to be shown. Others will be hidden. Drag and drop to rearrange the order.
  • Image
  • SKU
  • Rating
  • Price
  • Stock
  • Availability
  • Add to cart
  • Description
  • Content
  • Weight
  • Dimensions
  • Additional information
  • Attributes
  • Custom attributes
  • Custom fields
Click outside to hide the compare bar
Compare
لیست علاقه مندی ها 0