سوالات و جوابات
استاد حجت الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی
سوال:- السلام علیکم آغا صاحب ۔۔ آپ نے جو زیدیہ فرقہ کے بارے میں بتایا کہ ان کے فرقے میں ایک امام جس کو یہ نفس ذکیہ کہتے ھیں محمد بن عبداللہ بن حسن مثنی بن حسن بن علی ابن ابی طالب یعنی امام حسن ع کے نسل سے حسن مثنیٰ کے بیٹے ھیں انہیں نفس ذکیہ کہا گیا ھے۔۔۔ کیا یہ وھی نفس ذکیہ ھیں کہ جب امام ع کا ظہور ھوگا تو ایک نفس ذکیہ کا قتل ھوگا ۔۔؟ اسکی وضاحت کردیں ۔
جواب :- نہیں یہ وہ نفس ذکیہ نہیں ھے یہ جو شخص ھے اسکو لقب دیا گیا تھا نفس ذکیہ کا۔ اور امام صادق علیہ السلام اس قیام کے خلاف بھی تھے اور آپ نے منع بھی کیا تھا۔ تو یہ قیام بھی آل محمد کی منشاء کے مطابق نہیں ھوا اور شکست سے دوچار ھوا۔ اور یہ وہ نفس ذکیہ نہیں کہ جسکو امام ع کے ظہور سے پہلے شہید ھونا ھے۔ وہ اسی زمانہ ظہور کے لوگوں میں سے ھونگے۔ یعنی وہ اس زمانے کے زندہ لوگوں میں سے ھونگے۔ اور یہ زیدی فرقہ اس وقت یمن اور کچھ عرب ممالک میں موجود ھیں یہ لوگ بظاھر محبین اھل بیت علیھم السلام ھیں لیکن فقہی طور پر یہ سنی ھیں ابو حنیفہ کے پیروکار ھیں ۔ ھم جب زیدی فرقہ کی بات کرتے ھیں تو زیدی فرقہ کی بات کرتے ھیں نہ کہ زیدی سادات۔ زیدی سادات حضرت زید کی نسل سے ھیں اور امام سجاد ع کی نسل سے ۔ یہ اکثر شیعہ اثنائے عشری ھیں ۔