عالمی مرکز مهدویت – icm313.com

سوالات وجوابات

سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات

سوالات وجوابات

سوالات وجوابات
استاد حجت الاسلام و المسلمین علی اصغر سیفی​
السلام علیکم محترم آغا صاحب!
میرا سوال یہ ہے:
حضرت عیسٰی علیہ السلام کی غیبت کے بعد عیسائیوں نے مذہب میں تحریف کی۔جبکہ بی بی نرجس خاتون، امام حسن عسکری علیہ السلام سے عقد سے کچھ عرصہ پہلے مسلمان ہوئیں اور اپنی زندگی یقینا اس عیسائی مذہب یا دین کے مطابق گزارتی رہی ہونگی،جو اللہ تعالٰی کی طرف سے نازل کردہ تھا۔اور تمام انبیاء آدم ع سے خاتم ص تک ایمان رکھتی ہوں گی۔۔۔۔ جب تک وہ دائرہ اسلام میں نہیں آئیں وہ کونسی عبادات اور احکام انجام بجا لایا کرتی تھیں اور طریقہ کار کیا تھا؟

جواب:-جو اس دور میں روم میں عیسائی مذھب تھا کیتھولک فرقہ ظاہرا اس پر عمل پیرا تھیں اور خود بھی دین پر تحقیق و مطالعہ کرتی تھیں اور عالمہ تھیں
اسی لیے اپنی تحقیق میں اسلام کو سب سے بہتر دین پایا اور اسلام کی طرف مائل تھیں اسی لیے آپ نے اس دور میں مسلمان قیدیوں کو آزاد کروانے میں کوشش کی
یہ اسلام و حق کی طرف رغبت باعث بنی انہیں وہ خواب حاصل ہوئے جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی زیارت نصیب ہوئی اور پھر پروردگار نے انہیں آخری حجت کی والدہ گرامی کے عنوان سے منتخب کیا۔

دیدگاه خود را اینجا قرار دهید