عالمی مرکز مهدویت – icm313.com

مکتبِ تشیع میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو مراجع تقلید سے اختلاف رکھتے ہیں نیز وہ انکے بارے میں متضاد باتیں بھی کرتے ہیں

سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات

مکتبِ تشیع میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو مراجع تقلید سے اختلاف رکھتے ہیں نیز وہ انکے بارے میں متضاد باتیں بھی کرتے ہیں

آپکے سوال و جواب

استادِ محترم آغا علی اصغر سیفی صاحب​

سوال: سلام آغا سلامت رہیں مکتبِ تشیع میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو مراجع تقلید سے اختلاف رکھتے ہیں نیز وہ انکے بارے میں متضاد باتیں بھی کرتے ہیں لیکن اسکے ساتھ غیبت امام زمانہ عج اور امامت کے بارے میں انکا عقیدہ درست ہے تو اس صورت میں وہ اپنے اعمال میں امام زماں عج کی نگاہ میں کس مقام پہ ہیں؟

جواب: یہ لوگ جو ہیں دو صورتوں میں ہیں یا تو جہالت کا شکار ہیں اور نہیں جانتے مراجع، تقلید، اجتہاد ان چیزوں کو ۔۔۔ اور دشمن کے پروپیگینڈے کو ہی سنتے ہیں حقائق کا ان کو پتہ نہیں ہے یا انہیں بتایا نہیں گیا یا جو ہے یہ لوگ عمداّ کسی غرض اور ہدف کے لیے یا دشمن کی جو سازشیں ہیں ان کی رو سے وہ عمدا کسی ایک ایجنڈے پر چلتے ہوئے مراجع کی توپین کرتے ہیں اور یہ سارے کام کرتے ہیں تو اس طرح کے جو لوگ ہیں جو عمدا یہ کام کرتے ہیں وہ یقیناً گناہگار ہیں لیکن جو جہالت کا شکار ہیں وہ گناہگار نہیں ہیں ان کے اصلاح کا پہلو باقی ہے تو وہ امام ع کی نظر میں پھر بھی کچھ نہ کچھ بہتر ہیں ہمیں چاھئیے ایسے لوگوں کی رہنمائی کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں