عالمی مرکز مهدویت – icm313.com

سوالات و جوابات

سوالات و جوابات
مہدوی سوالات و جوابات

سوالات و جوابات

استاد مہدویت حجت الاسلام علی اصغر سیفی صاحب​​​

س۔استاد محترم! حتمی نشانیوں میں سے ایک سفیانی کے لشکر کا وادی بیداء کا جو واقعہ ہے،کہ یہ لشکر امام سے جنگ کرنے جاتے ہوئے زمین میں دھنس جائے گا۔اور اس کے بعد امام عجل اللہ فرج شریف کا ظہور حتمی ہے۔تو جب ظہور اس کے بعد ہے تو لشکر سفیانی کو کیسے پتہ ھو گا کہ امام مکہ میں ہیں؟

ج۔سفیانی اپنے شیطانی ذرائع سے متوجہ ہوگا کہ امام زمان عج عنقریب مکہ سے ظہور کرنے والے ہیں تو وہ مکہ پر قبضہ کرنے اور ظہور کو روکنے کیلئے اپنی فوج بھیجے گا اور یہاں اللہ تعالیٰ کی مدد مولا عج کو حاصل ہوگی یہ شیطانی لشکر تباہ ہوجائیگا۔۔۔۔ان شاء اللہ

س۔سلام اگر کوئی منتظر امام زمان عجل ہو اور انجینئرنگ کی تعلیم ایسے تعلیمی ادارے سے حاصل کر رہی ہو جہاں لڑکا لڑکی دونوں پڑھتے ہیں تو اسے کیا کرنا چاہیے کہ وقت کے امام عجل ناراض نہ ہوں؟

ج۔وعلیکم السلام! لڑکی اپنے حجاب کا خیال رکھے اور شرعی و دینی زندگی کی پابند رہے تو مسئلہ نہیں ہے لیکن اگر تقوی پر عمل ناممکن ہے تو یہاں ایسی تعلیم ترک کرنا ضروری ہے۔

دیدگاه خود را اینجا قرار دهید