سوالات و جوابات
2022-05-25 2022-05-25 14:53سوالات و جوابات
سوالات و جوابات
استاد حجت الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی
سوال :ہم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ شریف تک کیسے پہنچ سکتے ہیں۔؟
اور ان عجل کی معرفت کیسے حاصل کریں۔ ؟
اور کیسے پتہ چلے کے ہم نے ان عجل کی معرفت حاصل کی ہے۔؟
جواب:امام زمانہ عجل کی معرفت اس وقت زمانہ غیبت میں یہی ہے کہ مولا عجل کے بارے میں زیادہ سے زیادہ پڑھا جائے، کورسسز کئے جائیں، کتابیں پڑھی جائیں، ان عج کے بارے میں تحقیق کی جائے اور پھر مولا عج سے تمسک ہو ، دعائیں ہوں، زیارات ہوں۔
اور بعنوانِ منتظر اپنے کام شروع کریں یہ مولا عجل سے انسان کا روحی فکری رابطہ برقرار کرتے ہیں۔
تو یہی وہ چیز ہیں جس سے انسان اپنے امام عجل کی معرفت پیدا کرتا ہے اور وقتِ ظہور ان عج کا ناصر بن سکتا ہے ۔
ہمارا روز بڑھتا تقوی ، اپنے امام کی اقتداء اور انکے ذکر و معرفت کے پیغام میں نشر کی ہماری کوشش بتاتی ہے کہ ہم معرفت کی راہ میں قدم رکھ چکے ہیں